Monday , September 25 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب مجتبیٰ حسین ولد جناب محسن علی ملافدا علی مرحوم کا بعمر 72 سال جمعہ 22 جولائی کو اپنے مکان ایم ایل اے کالونی بنجارہ ہلز میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین قبرستان بواہیر دودھ باولی میں ہفتہ 23 جولائی کو عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ ، 4 دختران و فرزند مفدل حسین شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9885224442 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی : ( راست ) : محترمہ سردار خاتون اہلیہ جناب محمد حیدر علی خاں مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد الماس ، علی آباد میں آج بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان تکیہ تارہ شاہ ، علی آباد میں عمل میں آئی ۔ مرحومہ ، جناب بہادر علی خاں المعروف منور اقبال کی والدہ تھیں ۔ اکبر اویسی کیس میں منور اقبال ایک ملزم ہیں اور وہ چیرلہ پلی جیل میں ہیں تاہم والدہ کے انتقال پر عدالت نے انہیں تدفین میں شرکت کے لیے چند گھنٹوں کے لیے پیرول پر رہا کیا ۔ پولیس اسکواڈ کے ساتھ انہیں نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کا موقعہ دیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT