انتقال

   

حیدرآباد : ممتاز نوحہ خواں جناب سید علی حسین رضوی المعروف علی جان ولد جناب سید احمد حسین رضوی مرحوم ساکن دارالشفاء کا اتوار 5 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ مرحوم ، صدر انجمن حیدری حیدرآباد کے صدر و شیعہ برادری میں مشہور و مقبول تھے ۔ نماز جنازہ و تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین دختران اور ایک فرزند شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9247137116 ۔ 9160523786 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب حفیظ الدین احمد المعروف حفیظ بھائی مالک یاقوت جنرل اسٹور بڑا بازار یاقوت پورہ کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عصر مسجد وزیر النساء دبیر پورہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین مسجد نور ، الاوہ بی بی کے روبرو واقع قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 8 جولائی کو بعد عصر مسجد وزیر النساء میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں چار فرزندان اور چار دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 7032453355 ۔ 9866795600 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالباسط ولد جناب محمد عبدالغفور مرحوم ، پارٹنر رشید فنکشن ہال اعظم پورہ و مالک فردوس کیٹررس ساکن سلطان پورہ ، نور خاں بازار کا بعد نماز فجر حرکت بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد الماس چادر گھاٹ میں ادا کی گئی ۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849032318 ۔ 9849176418 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد حفیظ غوری ولد جناب محمد مخدوم غوری مرحوم ساکن مراد نگر کنٹہ پارٹنر غوری پلاسٹک انڈسٹریز و سابق پریسیڈنٹ اے پی پلاسٹک مینوفیکچرر اسوسی ایشن کا بعمر 78 سال اتوار 5 جولائی رات 8-30 بجے انتقال ہوگیا ۔ پیر کی صبح اولڈ بوئن پلی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ ، 4 فرزندان و 4 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848034762 ۔ 9848911940پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج ریاض الرحمن ولد جناب محمد مظہر الرحمن مرحوم کا بعمر 61 سال بروز ہفتہ 4 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد اقصیٰ سات گنبد روڈ ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 8096125958 ۔ 9885800636 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد اصغر علی ولد جناب محمد محبوب علی مرحوم ساکن آغا پورہ ( حال مقیم برنداون کالونی ) کا 4 جولائی کی شب قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ تدفین قبرستان واقع سردار بیگ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9441817326 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید احمد محی الدین نہری ڈسٹرکٹ انسپکٹر لوکل فنڈ اکاونٹ ولد جناب سید شاہ علی نہری ایڈوکیٹ مرحوم حال مقیم پھول باغ چنے کی بھٹی مصری گنج کا 4 جولائی کو بعمر 90 سال انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں ایک فرزند سید نجیب احمد نہری اور 3 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8125139085 ۔ 9848361359 پر ربط کریں۔۔
٭٭ جناب میر صلاح الدین علی خالدی ولد جناب احمد علی خالدی مرحوم کا بعمر 72 سال ساکن چٹکنی پورہ دودھ باولی ریٹائرڈ سب انسپکٹر آف پولیس سی آئی ڈی کا پیر 6 جولائی 2020 کو اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد عابدہ لطیف ( کالی مسجد ) چٹکنی پورہ دودھ باولی میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی اور تدفین قبرستان امدو میاں دودھ باولی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9290545651 ۔ 9290146095 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ تبلیغی جماعت کے رکن شوریٰ آندھرا و تلنگانہ جناب محمد علی ولد شفیع الرحمن کا مختصر علالت کے باعث 61 سال کی عمر میں آج انتقال ہوگیا۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7981616755 ، 9440847313 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد صابر علی ولد جناب محمد محبوب علی کا بتاریخ 3 جولائی بروز جمعہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد غوثیہ محمد نگر میں ادا کی گئی اور تدفین چراغ علی نعل مصری گنج میں ادا کی گئی۔ تفصیلات کیلئے 9515172425 پر ربط کریں۔
٭٭ ڈاکٹر سید اسد اللہ حسینی بشارت سابق پروفیسر پیڈیا ٹرکس عثمانیہ میڈیکل کالج و نیلوفر ہاسپٹل کا 6 جولائی 2020 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد بقیع روڈ نمبر 12 بنجارہ ہلز میں بعد نماز فجر ادا کی گئی اور تدفین عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے واٹس ایپ نمبر 9550876146 یا 9866338390 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ حافظ محمد حبیب الدین انجینئر کا اتوار کی رات میں بعمر 65 سال اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز پیر بعد نماز ظہر مسجد قادر الدولہ کوٹلہ عالیجاہ میں ادا کی گئی اور تدفین رنگیلی کھڑکی کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ مرحوم ، محمد فخر الدین ملازم بی ایس این ایل ریٹائرڈ کے برادر ہوتے تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9030636529 ۔ 9440506913 پر ربط کریں ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مسجد شجاعت جانکی نگر ٹولی چوکی میں مقرر ہے ۔۔
٭٭ جناب سید محی الدین حسین ولد جناب سید نظام الدین مرحوم موظف آر ٹی سی ساکن یاقوت پورہ کا 6 جولائی کو ایک بجے دن انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد مغرب مسجد عرفات یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت اجالے شاہ سعید آباد میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 7 جولائی بعد عصر مسجد عرفات یاقوت پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9908191786 ۔ 7032087786 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج سید بشیر احمد ولد جناب سید احمد (ساکن جڑچرلہ ) کا بروز ہفتہ رات 9 بجے شب انتقال ہوگیا ۔ جڑچرلہ میں تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل جڑچرلہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848862797 ۔ 7981659129 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ صاحبزادی مسرت النساء بیگم دختر پروفیسر نواب محمد اکبر علی خاں لودھی مرحوم زوجہ جناب حبیب اللہ خاں مرحوم کا 4 جولائی 2020 بروز ہفتہ نئی روڈ شاہ علی بنڈہ میں مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ تدفین اسی شام قبرستان چیونٹی شاہ عثمان پورہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک دختر حال مقیم لندن اور ایک فرزند حال مقیم دوبئی شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9959491250 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب شیخ سعید ولد جناب شیخ فرید مرحوم ساکن شمع ٹاکیز جہاں نما کا بروز پیر 6 جون کو بعمر 65 سال انتقال ہوگیا۔ تدفین جمعرات بازار قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 8790126311 یا 9032945696 پر ربط کریں۔
٭٭ مولانا الحاج محمد عنایت اللہ مقبول ولد جناب محمد رحمت اللہ کا 5 جولائی اتوار قبل نماز فجر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد اے بیاٹری لائن شانتی نگر میں ادا کی گئی اور مسجد سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 2 فرزندان اور 5 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8008435281 ۔ 9347083568 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ فرحت سلطانہ قاضی زوجہ کرنل مصطفی قاضی کا آج صبح حیدرآباد میں واقع ان کی قیام گاہ میں انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں تین فرزندان غلام ایم قاضی (ابوظہبی ) ، عبداللہ قاضی ، محی الدین قاضی اور دختر ثمینہ بیگ ( پلانو ٹیکساس ) شامل ہیں ۔۔
٭٭ محترمہ رعنا مقصود اہلیہ جناب مرزا مقصود بیگ ریٹائرڈ ملازم آئی ڈی پی ایل ساکن باغ جہاں آراء یاقوت پورہ کا اتوار 5 جولائی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ و تدفین بڑا قبرستان دبیرپورہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 2 فرزندان مرزا مصطفی بیگ شاہد حال مقیم مکہ مکرمہ، مرزا مرتضیٰ بیگ عرف شہریار حال مقیم دوبئی اور 2 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون 8801919432 پر ربط کریں۔
٭٭ صاحبزادی محبوب النساء بیگم عرف رخسانہ بنت جناب میر احمد علی مرحوم زوجہ جناب سید خواجہ حمیدالدین مرحوم کا 6 جولائی بروز پیر بعد فجر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد ظہر مسجد مشک شاہ سلطان شاہی میں ادا کی گئی اور تدفین اندرون دائرہ حضرت میر مومنؒ عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک دختر اور دو فرزند سید خواجہ معین الدین بصیر اور انجینئر سید خواجہ وجیہہ الدین مدثر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 8121522614 یا 9010666760 پر ربط کریں۔
٭٭ نبیرہ نبسہ حضرت سید زرد علی شاہ صاحب مہاجر مکی قدس سرہ الحاج سید فیاض قادری موظف اسسٹنٹ ڈیویژن انجینئر الیکٹریسٹی ڈپارٹمنٹ فرزند حضرت سید حمید قادریؒ کا بعمر 63 سال مختصر سی علالت کے بعد بروز اتوار 5 جولائی 2020 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین درگاہ شریف درفیض عام چھتہ بازار میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مرحوم ، جناب سید احمد الیاس کے بڑے بھائی ہوتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700255318 ۔ 9700405287 پر ربط کریں ۔۔