Friday , August 18 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 5 ستمبر (راست) جناب عبدالرشید خاں عرف قیصر خاں (کے کے) ساکن فرحت نگر ولد جناب عبدالحفیظ خاں مرحوم کا اچانک قلب پر حملہ سے انتقال ہوا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد غوثیہ فرحت نگر میں ادا کی گئی۔ فاتحہ سیوم 6 ستمبر بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد غوثیہ فرحت نگر میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات فون نمبر 9246526277 ، 9985289306 پر ربط کریں۔
حیدرآباد ۔ 5 ۔ ستمبر : ( راست ) : یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ ممتاز افسانہ نگار و اسکالر ڈاکٹر فریدہ زین نظامی زوجہ جناب محمد زین العابدین سعید ایڈوکیٹ مرحوم کا رات دیر گئے مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد مغرب درگاہ یوسفینؒ میں پڑھائی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت سردار بیگ صاحب ؒ آغا پورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز پیر 7 ستمبر بعد نماز عصر مسجد درگاہ سردار بیگ صاحبؒ ، آغا پورہ میں عمل میں آئے گی ۔ مرحومہ ، محمد احمد حسین مرحوم ڈپٹی کلکٹر ضلع رنگاریڈی کی صاحبزادی اور فلاور زون ہائی اسکول ریڈہلز کی بانی تھیں نیز وہ محفل خواتین کی سرگرم رکن تھیں ۔ قابل ذکر جناب محبوب حسین آزاد کی بڑی ہمشیرہ تھیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 040-66757500 ۔ 09949572813 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 5 ستمبر (راست) جناب عبدالرشید خاں عرف قیصر خاں (کے کے) ساکن فرحت نگر ولد جناب عبدالحفیظ خاں مرحوم کا اچانک قلب پر حملہ سے انتقال ہوا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد غوثیہ فرحت نگر میں ادا کی گئی۔ فاتحہ سیوم 6 ستمبر بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد غوثیہ فرحت نگر میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات فون نمبر 9246526277 ، 9985289306 پر ربط کریں۔

حیدرآباد 5 ستمبر ( راست ) محترمہ سیدہ شبیر بانو اہلیہ جناب یس ایم اے رضوی مقیم ERIC ایرک امریکہ کا انتقال ہوگیا ۔ تدفین آج میمفیس امریکہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں شوہر جناب رضوی چیف اکاونٹ آفیسر آر آرلیاب موظف کے علاوہ 2 دختران اور ایک فرزند شامل ہیں ۔ تفصیلات جناب حیدر کے سیل نمبر 9849826645 پر حاصل کی جاسکتی ہیں ۔
حیدرآباد 5 ستمبر ( راست ) محترمہ سیدہ اسری زوجہ سید غلام محمود ( پنشن پیمنٹ آفس ) کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشا پڑھائی گئی اور تدفین قبرستان مسجد یسین سید علی چبوترہ میں ادا کی گئی ۔ فاتحہ سیوم کل اتوار 6 ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد حضرت فضل اللہ حسینی میں مقرر ہے ۔ تفصیلات فون 9912372164 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔
٭ الحاج سید خورشید علی موظف این سی بی جدہ ولد سید بشیر علی مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز ظہر مکہ مسجد میں ادا کی جائیگی اور تدفین قبرستان تکیہ مغل فقیر شمشیر گنج میں عمل میں آئیگی ۔ مزید تفصیلات فون 9966775361 اور 9951275240 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT