انتقال

   

محبوب نگر۔ محبوب نگر کے علمی اور ادبی حلقوں میں یہ خبر نہایت افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ شہر محبوب نگر کی بزرگ اور وضعدار شخصیت جناب محمد صادق علی فریدی ( صادق فریدی ؔ) کا 8جولائی کی شب انتقال ہوگیا۔ وہ 84 برس کے تھے۔ نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد طیبہ محبوب نگر میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ سلطان فارسی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 فرزندان بشمول ڈاکٹر محمد فاروق علی اور دو دختران شامل ہیں۔ وہ بحیثیت تحصیلدار ملازمت سے سبکدوشی کے بعد علمی و ادبی اور مذہبی سرگرمیوں کیلئے وقف ہوچکے تھے۔ مسجد طیبہ کی مجلس انتظامی کے صدر تھے۔ بزم سخن محبوب نگر کے علاوہ کئی ایک ادبی انجمنوں میں مختلف ذمہ داریاں نبھائیں۔ جناب صادق علی فریدی کے انتقال سے علم و ادب کی دنیا میں جو خلاء پیدا ہوا ہے اس کا پُر ہونا مشکل ہے۔ محبوب نگر کی علمی، ادبی ، سیاسی ، سماجی تنظیموں کے ذمہ داران نے گہرے رنج کا اظہار کیا۔ تفصیلات کیلئے ڈاکٹر فاروق سے 9849980886 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔