انتقال

   

نظام آباد ۔جناب شیخ قادر فرزندجناب شیخ محبوب مرحوم لاری اونر محلہ پھولانگ نظام آباد کا بعمر 41 سال مختصر سی علالت کے باعث سانحہ ارتحال ہوگیا مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین بھائی اور چار ہمشیرہ شامل ہیں نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد یعقوب میں ادا کی گئی اور تدفین قدیم قبرستان بودہن روڈ نظام آباد پر عمل میں لائی گئی شیخ قادر کے سانحہ ارتحال پر ایم اے وحید رومانی میذیا اسٹار ،غلام ساجد رسول، محمد عارف الدین خان، ایوب قریشی،حامد بن حقانی بھارت ایجنسی نظام آباد کے علاوہ سرکردہ سیاسی وسماجی شخصیتوں نے مرحوم کہ مکان واقعہ آٹو نگر نزد مسجد یعقوب پہونچ کر ان کے برردان سے اظہار تعزیت کیا شیخ قادر مرحوم 29سال قبل نظام آباد سے حیدر آبادمیں حافظ بابا نگر منتقل ہونے تھے بعد ازاں گزشتہ دو سال قبل وہ نظام آباد منتقل ہوتے اپنے آبائی مقام پر سکونت اختیار کر لی تھی مرحوم کے پسماندگان نے عامتہ المسلمین سے دعا مغفرت کی درخواست کی ہے۔