انتقال

   

حیدرآباد :۔ حضرت سید عارف الدین جیلانی نور اللہ شاہ نوری چشتی قادری کی بڑی اہلیہ کا 14 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز عشاء احاطہ روضہ نوریہ میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور وہیں تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 16 جولائی جمعرات کو بعد نماز عصر مسجد عارفیہ روضہ نوریہ بندلہ گوڑہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9652046846 ۔ 9247393156 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب سید طیب قادری ولد حکیم مولانا سید شاہ نصرت ہاشمی قادری بالا پور کا بعمر 37 سال مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین بالا پور درگاہ حضرت امام علی شاہ قادری میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز ظہر خانقاہ دارالذکار میں مقرر ہے ۔ مرحوم ، جناب ڈاکٹر سید حبیب امام قادری صحافی ( رہنمائے دکن ) کے چچا زاد بھائی ہوتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 82477977686 ۔ 9160297283 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاج فرید اللہ خاں ( انعامدار ) درگاہ عابد چن خلیج خاں ولد جناب وحید اللہ خاں کا انتقال 11 جولائی کو ہوگیا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8121717311 ۔ 9347011779 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ سلطانہ بیگم زوجہ جناب محمد فاروق حسین مرحوم موظف ڈائرکٹر محکمہ سریکلچر ساکن نزد حبیبہ ٹولی چوکی کا 14جولائی 2020ء کو قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ زیارت 16 جولائی بروز جمعرات کو بعد ظہر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9490412446 پر ربط کریں ۔

٭٭ حضرت محمد ایوب احمد محبوبی فرزند حضرت محمد محبوب احمد محبوبی ساکن کوکا کی ٹٹی حسینی علم کا بعمر 71 سال کا 13 جولائی کو بعد عصر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 14 جولائی کو بعد نماز فجر مسجد دادا میاں کوکا کی ٹٹی حسینی علم میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت مرزا سردار بیگ قبلہؒ آغا پورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 16 جولائی بعد عصر مسجد دادا میاں کوکا کی ٹٹی حسینی علم میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 7386865427 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد اشفاق حسین گورنمنٹ پرائمری اسکول ٹیچر ولد جناب یسین حسین تانڈور کا مختصر سی علالت کے باعث 15 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اولڈ تانڈور کی جامع مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان تانڈور میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9885983695 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب اقبال احمد انصاری ولد جناب غوث الدین انصاری مرحوم ساکن سنتوش نگر ماما بختاور ہاٹ موظف ملازم ساؤتھ سنٹرول ریلوے سکندرآباد ( فٹ بال گول کیپر ) کا بعمر 85 سال جمعرات 9جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد بغدادیہ سنتوش نگر ماما بختاور ہاٹ میں بعد نمازظہر ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان دبیرپورہ ناگہ باؤلی میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات فون نمبرات 7382810377 یا 9885050884 پر ربط کریں ۔

٭٭ جناب محمد عبدالسلام ولد جناب محمد اسمعیل مرحوم ساکن چھاؤنی نادے علی بیگ کا 13 جولائی بروز پیر کو بعمر 73سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد مالن بی صاحبہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سلطان دائرہ کرما گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کیلئے 6301871892 یا 9346562656 پر ربط کریں ۔

٭٭ جناب زاہد حسین ولد جناب شیخ محبوب مرحوم ساکن فیروز گاندھی نگر عقب پریہ سنیما ملے پلی کا 14جولائی 2020ء کو بعمر 55 سال انتقال ہوگیا ۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7396495132 یا 9704147784 پر ربط کریں ۔

٭٭ جناب محمد حکیم خان ولد جناب محمد یسین خان مرحوم سابق وائس چیرمین اے جی او گورنمنٹ آف اے پی کا 14 جولائی 2020ء کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ درگاہ حضرت سید نعمت اللہ شاہ چشتیؒ نیا قلعہ گولکنڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 16جولائی کو مسجد محمدیہ ریتی گلی قلعہ گولکنڈہ میں بعد عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9394566866 یا 8297983786 پر ربط کریں ۔

٭٭ جناب عبدالحق مصطفیٰ کمال ولد ڈاکٹر احمد عبدالعلیم مرحوم سینئر ایڈوکیٹ ساکن اولڈ ملک پیٹ کا 15جولائی 2020ء کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد غوثیہ یاقوت پورہ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین امام باڑہ قبرستان یاقوت پورہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9110772668 یا 9391213181 پر ربط کریں ۔