Tuesday , October 17 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد 6 اگسٹ (راست) تانڈور کے ممتاز قانون داں جناب ایم اے صغیر احمد ایڈوکیٹ ولد جناب محمد ابراہیم مرحوم ایڈوکیٹ چنچولی کا مختصر علالت کے بعد بعمر 85 سال 5 اگسٹ کو لندن میں انتقال ہوگیا اور تدفین لندن میں ہی عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 2 لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔ مرحوم تانڈور کے ہندو مسلم حلقوں میں ملنساری کے لئے کافی مقبول تھے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 040-24529781 ، 9701658844 پر ربط کریں۔

حیدرآباد 6 اگسٹ (راست) محترمہ رابعہ بیگم زوجہ جناب عبدالستار خاں مرحوم ساکن سمتا کالونی ٹولی چوکی کا 5 اگسٹ کی شب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 6 اگسٹ کو بعد نماز ظہر مسجد اقصیٰ سات گنبد گولکنڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان جمالی کنٹہ میں عمل میں آئی۔ مرحومہ، ممتاز صحافی جناب عطا محمد مرحوم چیف رپورٹر روزنامہ منصف کی والدہ تھیں۔ پسماندگان میں دو فرزندان ، دو دختران شامل ہیں۔ مزید معلومات کے لئے فون نمبرات 9160078622 ، 9949483101 پر ربط کریں۔
l جناب ایم اے حمید ولد جناب ایم اے واحد مرحوم کا انتقال 3 اگسٹ کو ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد محمدیہ کشن باغ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی جبکہ تدفین کاماٹی پورہ عثمان باغ کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ زیارت 5 اگسٹ جمعہ کو عصر میں محمدیہ مسجد کشن باغ میں منعقد ہوئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9030928599 ، 7207286225 پر ربط کریں۔
l جناب محمد جلال الدین ولد جناب محمد خواجہ محی الدین مرحوم کا بعمر 70 سال 6 اگسٹ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 7 اگسٹ کو بعد نماز ظہر مسجد قادریہ فرسٹ لانسر مانصاحب ٹینک میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان واقع درگاہ حضرت احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9160701600 یا 9032609387 پر ربط کریں۔
l سید علی گوڑہ مراد نگر کی ہردلعزیز شخصیت جناب عوض بن صالح قریشی المعروف عوض سر ولد مولانا صالح بن عبداللہ قریشی کا قلب پر حملہ کی وجہ سے بوقت تہجد 6 اگسٹ کو انتقال ہوگیا۔ موصوف اپنے انوکھے تدریسی انداز اور ہمدردی کے لئے یگانہ روزگار تھے۔ نماز جنازہ 7 اگسٹ بعد نماز فجر مسجد والا جاہی سید علی گوڑہ صابر نگر کالونی میں ادا کی جائے گی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9951101382 یا 8125158044 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب محمد اکبر حسین ریٹائرڈ ٹیکنیشن آفیسر ( ڈی آر ڈی ایل ) ولد جناب محمد حسین مرحوم کا 6 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد املی بن یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700546885 ۔ 9849176461 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT