Monday , August 21 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

محبوبنگر /7 ستمبر ( ذریعہ فیاکس ) جناب محمد عبدالحفیظ موظف RTC محبوب نگر کی اہلیہ محترمہ رحمن بی کا بعمر 65 سال مختصر سی علالت کے بعد کل بروز اتوار انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد محمدی آمنہ ( گول مسجد ) مسدوس نگر میں ادا کی گئی ۔ تدفین شاہ صاحب گٹہ کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ میں عزیز و اقاریب ، دوست و احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مرحومہ کے پس ماندگان میں شوہر کے علاوہ چار لڑکیاں اور چار لڑکے جن میں قابل ذکر تحسین احمد ٹیچر تنویر احمد ، تسنیم احمد ، توفیق احمد ( حال مقیم سعودی عربیہ ) شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے تحسین احمد ٹیچر کے فون 9700475569 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT