Saturday , September 23 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔  7  ستمبر  (سیاست  نیوز) حیدرآباد سے آج صبح روانہ ہونے والے ایک عازم کا طیارہ میں انتقال ہوگیا۔ اسپیشل آفیسر حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ رائچور ضلع کرناٹک سے تعلق رکھنے والے جناب محبوب علی عمر 77 سال اپنے فرزند ذاکر حسین کے ساتھ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ آج صبح 9 بجکر 10 منٹ پر ایر انڈیا کی فلائیٹ سے وہ روانہ ہوئے ۔ تاہم راستہ میں قلب پر حملہ کے باعث فلائیٹ میں ان کا انتقال ہوگیا ۔ وہ گرین زمرہ میں شامل تھے۔ فلائیٹ کے جدہ پہنچنے کے بعد انڈین کونسلیٹ کے حکام نے میت کو کنگ فہد ہاسپٹل میں محفوظ کردیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ جناب محبوب علی کی تدفین مکہ مکرمہ میں عمل میں آئے گی۔ پروفیسر ایس اے شکور نے جناب محبوب علی کے فرزند ذاکر حسین سے ربط پیدا کرکے والد کے انتقال پر پرسہ دیا۔ خادم الحجاج اور انڈین کونسلیٹ کے حکام کو ضروری انتظامات کی ہدایات دی گئی ہیں۔ اسی دوران پاسپورٹ میں تکنیکی خرابی کے سبب جدہ ایرپورٹ سے واپس آنے والی خاتون اختر النسا اور انکے شوہر کیلئے نئے ویزا کا انتظامات کیا جارہا ہے۔ توقع ہے کہ وہ آخری فلائیٹ سے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT