Tuesday , August 22 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد /23 اگست ( راست ) 40 سالہ محمد مخدوم محی الدین قادری ولد محمد احمد محی الدین قادری تاجر ( اولڈ موٹر پارٹس ) افضل گنج کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد معرب مسجد شمع رُخ مستعدپورہ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ میں قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 25 اگست جمعرات کو بعد نماز عصر مسجد شمع رُخ مستعد پورہ ہوگی ۔ مزید تفصیلات کیلئے نمبرات پر ربط پیدا کریں ۔ 9391379099/ 9160872687۔
٭٭ میر شوکت ولد میر محمد علی مرحوم کا آج بروز منگل 23 اگست انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد علا الدین خان میں بعد عصر کے پڑھائی گئی اور تدفین میر کا دائرہ عمل میں آئی ۔ مرحوم جناب میر عثمان علی پروپرائٹر ساگر ہومیو اسٹورس کے حقیقی چھوٹے بھائی تھے ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد علا الدین خان میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں فرزند اور دو دختران ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 834122886/ 9246547512 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔

حیدرآباد ۔ 23 ۔ اگست : ( راست ) : محمد مسعود امیر علی ولد محمد حسین باشیر مرحوم کا مختصر علالت کے باعث 10 بجے صبح بعمر 58 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز چہارشنبہ بعد نماز عشاء جامع مسجد صدیق اکبر حافظ بابا نگر میں پڑھائی جائے گی ۔ تدفین قبرستان جمال بی کا تکیہ چھاونی غلام مرتضی قادری چمن میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9573862064 ۔ 9396619240 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT