انتقال

   

حیدرآباد :۔ الحاج ریاض احمدولد الحاج ولی محمد مرحوم ساکن سعیدآباد نور سپلائنگ کمپنی سعیدآباد کا بروز اتوار 2 اگست کو مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد بخاری شاہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان سعیدآباد میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9849579047 یا 9618261065 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب سید محمد نقی ابن جناب سید محمد رضا مرحوم کا انتقال 5 اگست بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 7 اگست بروز جمعہ بوقت 7 بجے شب مقرر ہے۔ عاشور خانہ قمر بنی ہاشم ( مقام طوس ) نزد حوزۃ المہدی منڈی میر عالم مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9505155568 ۔ 9885781321 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب سید منیر الدین احمد قادری ولد جناب سید برہان الدین احمد ساکن اعظم پورہ چادر گھاٹ کا 4 اگست بروز منگل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قادری چمن ( فلک نما) میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 4 فرزندان اور 3 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9121340527 ، 9966852956 پر ربط کریں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 6اگست مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔

٭٭ جناب سید عبدالحمید ولد جناب سید عباس مرحوم ساکن راجندرنگر کا طویل علالت کے بعد 5 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین میر کا دائرہ میں بعد نماز ظہر عمل میں آئی ۔ مرحوم سابق میں انوارالعلوم کالج ملے پلی کے ’’مسٹر ‘‘ رہ چکے اور اسٹیٹ لیول کے باکسر رہ چکے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 6304972790 پر ربط کریں ۔

٭٭ جناب محمد خواجہ خلیل الدین عرف حامد لالہ خاندان نصرت جنگ اولیٰ ساکن محلہ درگاہ حضرت دو پہاڑ شاہ ولیؒ مصری گنج کا بعارضہ گردہ مختصر سی علالت کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ ایک بجے دن مسجد قطب شاہی مصری گنج میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت دوپہاڑ شاہ ولیؒ کے احاطہ میں واقع قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 7اگست کو بعد نماز عصر مرحوم کے مکان پر مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 6300764597 پر ربط کریں ۔