انتقال

   

حیدرآباد : الحاج مسعود بن عون جابری ولد جناب عون بن سالم جابری مرحوم، ریٹائرڈ سینئر آفیسر ریڈنگ سیکشن گورنمنٹ پرنٹنگ پریس چنچل گوڑہ کا مختصر علالت کے بعد گزشتہ رات دیر گئے بہ عمر 73 سال انتقال ہوگیا۔ وہ جیون یار جنگ کالونی سعیدآباد کی مقبول عام و خاص شخصیت تھے۔ نماز جنازہ مسجد معراج کرماگوڑہ میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان سلطان دائرہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ محترمہ کے علاوہ پانچ فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ وہ روزنامہ سیاست کے سینئر سب ایڈیٹر عرفان جابری اور سینئر کمپیوٹر آپریٹر منان جابری کے حقیقی چچا تھے۔
٭٭ جناب محمد حسین خان سیول انجینئر ولد جناب محمدامیر خان مرحوم ملے پلی ، حال مقیم محلہ سردار باغ رنگ روڈ پلر نمبر 87 کا بعمر 75 سال 7 اگسٹ بروز جمعہ علی الصبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد سردار باغ میں بعد جمعہ ادا کی گئی اور تدفین قبرستان احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکیاں، چار لڑکے محمد یونس خان، محمد فصیح خان، محمد مشتاق حسین خان اور ڈاکٹر محمد حامد حسین خان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات 9177563930 یا 9849194618 پر ربط کریں۔
٭٭ الحاج محمد مجید خاں سرپرست الامین ایجوکیشنل سوسائٹی برانچ ہنما آباد کا انتقال 7 اگست کی صبح 10 بجے ہوگیا ۔ نماز جنازہ ہمناآباد جامع مسجد میں ادا کی گئی ۔ تدفین ہمناآباد آبائی قبرستان عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 9 فرزندان ، 2 دختران شامل ہیں ۔ مزید معلومات کے لیے 9849209564 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاجہ سرفراز جہاں عرفیت الیاس صابرہ سلطانہ زوجہ الحاج سید مختار علی ساکن نور خاں بازار علی نگر بالسٹی کھیت کا بعمر 69 سال آج بوجہہ ہارٹ اٹیک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ محبوبیہ مسجد ، بالسٹی کھیت میں 7 اگست کو بعد مغرب ادا کی گئی اور تدفین مسلم میٹرنٹی ہاسپٹل سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد محبوبیہ ، بالسٹی کھیت میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں 4 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9573195888 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ ویٹرن اتھیلیٹ جناب عبدالعزیز بن سالم العمودی ساکن ہمت پورہ ( سابق ملازم آر ٹی سی ) کا آج صبح بعمر 70 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد دعوت الاسلام ہمت پورہ میں ادا کی گئی اور قبرستان بارکس میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور چھ دختران شامل ہیں۔ مرحوم نے آر ٹی سی کی جانب سے مختلف اتھیلیٹ مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے ریاستی ، بین ریاستی اور قومی سطح پرکئی میڈل حاصل کئے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9247111945 یا 9849010049 پر ربط کریں۔
٭٭ استاد شاعر جناب سلطان علی بن عمر المعروف حضرت انجم شافعی ولد جناب عمر بن عبداللہ باابود ساکن ملک پیٹ کا مختصر علالت کے بعد جمعہ7 اگسٹ کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا۔ جمعہ کو نماز جنازہ مسجد اقصیٰ پھول باغ چندرائن گٹہ ( حافظ بابا نگر ) میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم اتوار 9 اگسٹ کو مسجد اقصیٰ حافظ بابا نگر چندرائن گٹہ میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات9032551865 یا 9848216481پر ربط کریں۔