Friday , August 18 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد۔ /8ستمبر، ( سیاست نیوز) حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک عازم حج کا کل مکہ مکرمہ میں انتقال ہوگیا۔ اس طرح حیدرآباد سے روانہ ہونے والے دو عازمین کا انتقال ہوچکا ہے۔ اسپیشل آفیسر حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ ملک کے ساکن 73سالہ محمد احمد علی عزیزیہ زمرہ میں 2ستمبر کو روانہ ہوئے تھے اور 14اکٹوبر کو ان کی واپسی تھی، ان کے ہمراہ محمد مبین احمد روانہ ہوئے تھے جو ان کے پوتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ مکہ مکرمہ میں اچانک طبیعت بگڑنے پر انہیں ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔ تدفین مکہ مکرمہ میں عمل میں آئی۔ واضح رہے کہ رائچور سے تعلق رکھنے والے ایک عازم محبوب علی کا کل طیارہ میں انتقال ہوگیا تھا، ان کی تدفین بھی وہیں پر عمل میں آئی۔

TOPPOPULARRECENT