Monday , August 21 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب عبدالرحیم خاں ولد جناب عبدالمجید خاں مرحوم ساکن اکبر باغ کا بعمر 37 سال اچانک 17 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 18 ستمبر بعد نماز فجر مسجد اجالے شاہؒ میں ادا کی گئی اور تدفین دبیر پورہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ زیارت 20 ستمبر کو مسجد بخاری شاہؒ میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے7337579559 ۔  9885698897 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    محل مبارک جناب سید احمد محی الدین قادری معشوقی محترمہ سیدہ عائشہ قادری کا 19 ستمبر بوقت فجر مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ تدفین بارگاہ حضرت میراں حسینی بغدادیؒ، لنگر حوض میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 20 ستمبر بعد عصر بارگاہ حضرت میراں حسینی بغدادی لنگر حوض میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔ مرحومہ ، سجادہ نشین بارگاہ لنگر حوض کی حقیقی ہمشیرہ اور سینئیر ایڈوکیٹ سید امام علی شاہ قادری عرفان پاشاہ کی خوشدامن ہوتی ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9908789786 ۔ 9700539815 ۔ 9000692810 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT