انتقال

   

حیدرآباد :۔ جناب مرزا غلام نبی بیگ مرحوم جوائنٹ ڈائرکٹر ڈائرکٹریٹ آف اکنامکس اسٹاٹیکس حیدرآباد کی اہلیہ محترمہ انوری اعظم ریٹائرڈ گورنمنٹ ٹیچر کا مختصر سی علالت کے بعد 31 اگست کی شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد حاجی کمال ، دارالشفاء میں یکم ستمبر کو بعد ظہر ادا کی گئی ونیز تدفین حضرت اجالے شاہ صاحبؒ ، سعید آباد میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو فرزندان و دو دختران بشمول مرزا احمد محی الدین ساجد لکچرر ( انگریزی گورنمنٹ ڈگری کالج ، فلک نما اور مرزا معین الدین واصف سینئیر اسسٹنٹ ڈائرکٹریٹ آف اکنامکس اسٹاٹیکس شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 3 ستمبر بعد نماز عصر مسجد حضرت حاجی کمال دارالشفاء مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9553259292 ۔ 9346694497 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب سید نصیر الدین ریٹائرڈ اسسٹنٹ سکریٹری ( جی اے ڈی ) سکریٹریٹ کا بروز دوشنبہ یکم ستمبر 2020 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد رحمتین میں ادا کی گئی اور تدفین بارکس بڑے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد رحمتین میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848784747 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد عبدالرئیس صدیقی کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد چوک میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد غنی اللہ شاہ منگل ہاٹ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9032233914 ۔ 9347014983 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ ڈاکٹر مسعود علی خاں ولد جناب محسن علی خاں مرحوم ڈائرکٹر سدرن ریجنل سنٹر آئی سی ایس ایس آر عثمانیہ یونیورسٹی ساکن اعظم پورہ ، چادر گھاٹ کا طویل علالت کے بعد آج صبح بعمر 75 سال انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں دو فرزندان عامر علی خاں اور مزمل علی خاں کے علاوہ دو دختران شامل ہیں ۔ نماز جنازہ بعد عصر مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد چندا صاحب چادر گھاٹ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 99652673522 ۔ 9849773223 پر ربط کریں ۔۔