انتقال

   

حیدرآباد :۔ جناب محمد فیض لشکری مرحوم کی اہلیہ محترمہ سلیمہ بیگم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد وزیر النساء بیگم دبیر پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان جمال شاہ داتا جیا گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 4 فرزندان محمد مقبول لشکری ، محمد محمود لشکری ، محمد مسعود لشکری اور محمد یونس لشکری شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9347222498 ۔ 9347222152 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب افضل حسین ولد جناب محمود حسین مرحوم ساکن تالاب کٹہ کا قلب پر حملہ کی وجہ سے بروز جمعرات 3 ستمبر کی صبح بعد نماز فجر بعمر 59 سال انتقال ہوگیا ۔ مسجد فتح شاہ تالاب کٹہ میں میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور قبرستان سلطان شاہی تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ 5 ستمبر بعد نماز عصر مسجد فتح شاہ تالاب کٹہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9182183626 ۔ 9052219315 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد مظفر الدین ولد الحاج محمد حسن الدین مرحوم جاگیر دار مٹراج پلی تعلقہ نرسا پور کا 72 سال کی عمر میں کل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ رات گیارہ بجے محمد شکور مسجد میں ادا کی گئی ۔ تدفین درگاہ حضرت شاہ راجو قتال حسینیؒ کے احاطہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 5 ستمبر بروز ہفتہ بعد نماز عصر محمد شکور مسجد میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9949303687 ۔ 9398021103 پر ربط کریں ۔۔
رضا حسین آزاد کے انتقال پر اظہار تعزیت
حیدرآباد۔ سماجی و سیاسی قائد رضا حسین آزاد کے انتقال پر تلنگانہ تحریک کے سرکردہ قائدین ٹھاکر ہردے ناتھ سنگھ ، سید شفیع الرحمن، تقی الدین شجیع، بہادر علی محمود، نند کمار اور تلنگانہ گریجویٹ فورم کے سرگرم کارکنان کی جانب سے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا ہے جن کا آج انتقال ہوگیا اور رات دس بجے تدفین عمل میں آئی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔