Wednesday , September 20 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 11 اکٹوبر (راست) جناب محمد عبدالکریم (بابو بھائی) فرزند جناب محمد محبوب صاحب پتنگ والا کا آج انتقال ہوا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد لشکرجنگ اعتبار چوک ایکس روڈ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان چنچلگوڑہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم مسجد لشکرجنگ بعد نماز عصر جمعرات 13 اکٹوبر کو مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9885457836 ، 9290248135 پر ربط پیدا کریں۔
00 محترمہ فخرالنساء بیگم دختر نواب میر حسن علی خان مرحوم زوجہ نواب واجد الدین خان مرحوم فرزند نواب میر آصف علی خان مرحوم کا انتقال ہوا۔ نماز جنازہ مسجد قادریہ فرسٹ لانسر میں بعد ظہر ادا کی گئی۔ تدفین آبائی قبرستان نواب میر عثمان خان ضیاء گوڑہ عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک لڑکا اور تین لڑکیاں ہیں۔ فاتحہ سیوم 13 اکٹوبر جمعرات کو بعد عصر اسی مسجد میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849046640 پر ر بط کریں۔

TOPPOPULARRECENT