Monday , August 21 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب شیخ شرف الدین ولد جناب شیخ جمال موظف سب انسپکٹر پولیس کا 9 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز جنازہ تدفین حکیم پیٹ قبرستان عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7097147611 ۔ 8686089646 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    جناب خواجہ کریم الدین موظف گورنمنٹ ٹیچر عنبر پیٹ ولد جناب محمد برہان الدین مرحوم ساکن گلشن اقبال کالونی کا بعمر 74 سال قلب پر حملہ کے باعث 13 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے ۔ نماز جنازہ بروز جمعرات بعد نماز مغرب مسجد ذوالجلال گلشن اقبال کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین دبیر پورہ بڑا قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 6 فرزندان و 5 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9948629619 ۔ 7396848132 پر ربط کریں ۔۔

OoO  شیعہ قوم کی وضعدار و بزرگ شخصیت قاری میر شجاعت علی خاں رضوی موظف تحصیلدار ابن میر یعقوب علی خاں رضوی مرحوم کا بعمر 86 سال آج صبح انتقال ہوگیا ۔ میت ان کے مکان ’’پنجتن ‘‘ دارالشفاء سے اُٹھائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا سید علی نجفی امام جماعت مسجد جعفری کی اقتداء میں ادا کی گئی ۔ تدفین دائرہ حضرت میرمومن صاحب قبلہ سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 7لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں۔ مرحوم گروہ پنجتن کے صدر اور مرکزی انجمن ماتمی گروہان حیدرآباد تلنگانہ اسٹیٹ کے 1955  سے تاحیات معتمد نشر و اشاعت و خازن تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر : 9000334461 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT