Sunday , August 20 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد۔ 16 اکتوبر (راست) جناب محمد فصیح الدین مرحوم (ماہر یرقان) نمبولی اڈہ کی اہلیہ محترمہ زلیخہ سلطانہ کا بہ عمر 70 سال طویل علالت کے بعد 16 اکتوبر بروز اتوار کی صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد ٹھگی جیل، نمبولی اڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں تین فرزندان شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مسجد ٹھگی جیل، نمبولی اڈہ مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9985195650 یا 9849280309 پر ربط کریں۔
۰۰۰  جناب محمد نصیراحمد ولد جناب محمد معین الدین ساکن الحسنات کالونی بہادر پورہ کا بعمر 41 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد میر وزیر علی بہادر پورہ میں ہفتہ 15 اکتوبر کو ادا کی گئی اور تدفین قبرستان چراغ علی نالہ مصری گنج میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9533413571 یا 9700151639 پر ربط کریں۔
۰۰۰ جناب سید میر ہادی علی رضوی زوار (مرثیہ خوان) ابن سید آصف علی رضوی مرحوم جو زیارت امام حسینؓ کیلئے کربلا پہنچے تھے۔ 13 محرم کو انتقال ہوگیا۔ تدفین وادیٔ اسلام کربلائے معلیٰ ہی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں۔ مجلس ایصال ثواب بروز منگل 16 محرم 7 بجے شام بارگاہ ام البنین روبرو بارگاہ فاطمہؓ منڈی میر عالم مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9392137847 یا 9391322602 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT