Wednesday , September 27 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب خلیق الزماں فاروقی ولد جناب صفی محمد فاروقی کا 15 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 16 اکٹوبر کو ادا کی گئی اور تدفین بشیر باغ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ زیارت 18 اکٹوبر کو مسجد حضرت عمر فاروق ؓ ، حیدر گوڑہ میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور چار لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885860585 یا 23221150 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب شیخ عبدالباسط مکاوی ولد جناب شیخ عبدالرحمن مکاوی مرحوم کا بروز اتوار 16 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ 17 اکٹوبر کو بعد عصر بڑی مسجد بارکس میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین بارکس قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 18 اکٹوبر مسجد چار چمن جہاں نما میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چھ لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9032549331 ۔ 9700336169 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    الحاج قادر علی خاں ( عرف امجد علی خاں ) ملازم اسٹیٹ بنک آف انڈیا ولد جناب احمد علی خاں مرحوم ساکن نیم باولی قلعہ گولکنڈہ کا بعمر 58 سال 15 اکٹوبر کو اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد کلاں ، نیا قلعہ گولکنڈہ میں بروز ہفتہ بعد نماز مغرب ادا کی گئی اور تدفین جمالی کنٹہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866800400 ۔ 9700163963 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب علی اکبر شکیل ولد جناب عباس علی مرحوم کا بعمر55 سال 17 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد مغرب مسجد عالمگیر شانتی نگر میں ادا کی گئی اور تدفین اے بیاٹری قبرستان میں عمل میں آئی ۔فاتحہ سیوم 19 اکٹوبر کو بعد عصر 4-45 بجے شام مسجد عالمگیر شانتی نگر اے سی گارڈس میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9246341943 ۔ 9246529713 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT