Friday , August 18 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد /19 اکٹوبر ( راست ) آل سینٹس اسکول عابڈس کی سابقہ ٹیچر محترمہ رفعت منیر زوجہ جناب منیر رضوی ایڈوکیٹ مرحوم و بنت جناب محمد عبدالکریم انجینئیر مرحوم ساکن حمایت نگر کا 19 اکٹوبر 2016 بروز چہارشنبہ کی صبح انتقال ہوگیا ۔ تدفین 20 اکٹوبر بروز جمعرات کو ہوگی ۔ نماز جنازہ بعد ظہرمسجد سلیمہ خاتون حمایت نگر میں ادا کی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9347881822 / 27639749 پر ربط کریں ۔

٭٭ جناب شیخ عبداللہ بن ابراہیم بایزید عمودی ولد حاجی شیخ ابراہیم بن عبداللہ مالک حاجی شیخ ابراہیم اینڈ سنس بیگم بازار کاپر اینڈ براس کا 18 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ افضل گنج مسجد میں بعد مغرب ادا کی گئی اور تدفین بیگم بازار قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 20 اکٹوبر کو بعد نماز عصر مسجد سلطان نواز جنگ آغاپورہ مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9390751059/ 9014905947 پر ربط کریں ۔

٭٭ جناب میر عثمان علی ضیاؔ مرحوم کی اہلیہ محترمہ کا 18 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد عثمانیہ رسالہ بازار گولکنڈہ میں ادا کی گئی اور جمالی کنٹہ قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ مولانا قاری سید متین علی شاہ قادری نے نماز جنازہ پڑھائی اور دعائے مغفرت کی ۔پسماندگان میں شاعر میر فاروق علی ظہیرؔ اور قاری میر توفیق علی قادری کے علاوہ 4 دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 20 اکٹوبر بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد عثمانیہ گولکنڈہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9396295848پر ربط کریں

٭٭ جناب میر تقی علی رضوی ابن میر احمد علی رضوی مرحوم ولد سجاد نظر رضوی کا 19 اکٹوبر کو خانگی دواخانہ میں انتقال ہوگیا ۔ میت مکان واقع جامباغ سے اٹھائی گئی ۔ بعد الاوہ سرطوق مبارک نماز جنازہ اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ مولانا سید آغا ابراہیم الموسوی الجزائری نے پڑھائی ۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبرات 9985706269/ 9160324600 پر ربط کریں ۔

TOPPOPULARRECENT