Tuesday , September 19 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 15 ۔ ستمبر : ( راست ) : نامور طبیب ڈاکٹر غلام یزدانی خاں سابق پروفیسر گورنمنٹ نظامیہ طبیہ کالج و صدر آل انڈیا یونانی طبی کانفرنس کا آج انتقال ہوگیا وہ 85 برس کے تھے ۔ نماز جنازہ مسجد چیونٹی شاہ کٹل گوڑہ عثمان پورہ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی ۔ مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری سجادہ نشین حضرت مولانا بادشاہ حسینیؒ نے نماز جنازہ پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں علماء ، مشائخین ، ڈاکٹرز ، اطباء دوست احباب اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ جن میں قابل ذکر مولانا سید قبول پاشاہ قادری شطاری معتمد صدر مجلس علمائے دکن ، مولانا عبدالرحیم قریشی ، ڈاکٹر محمد مشتاق علی ، ڈاکٹر عزیز محمد خاں ، حکیم سید غوث الدین ، حکیم ایم اے سجاد ، ڈاکٹر ابوالحسن اشرف ، ڈاکٹر محمد حامد علی صدیقی ، ڈاکٹر محمد عبدالصمد ، ڈاکٹر میر یوسف علی ، پروفیسر بہاء الدین ، ڈاکٹر محمد عبدالرفیق ، ڈاکٹر ایم اے حلیم ، حکیم غلام محی الدین ، ڈاکٹر محمد منہاج الدین ، ڈاکٹر بہاء الدین انصاری ، جناب علاء الدین انصاری ایڈوکیٹ ، حکیم سید خواجہ عبدالوحید ، جناب انور علی خاں مالک احمد اینڈ کمپنی ، جناب محمد عبدالقدیر عاصم اثناء ایجنسیز ہمدرد ہیں ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 17 ستمبر بعد نمازعصر مسجد چیونٹی شاہ عثمان پورہ میں مقرر ہے ۔۔

 

حیدرآباد ۔ 15 ستمبر ۔ ( راست ) احمد بن عبداللہ بارامدہ کا آج مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 16 ستمبر کو بعد نماز ظہر جامع مسجد بارکس میں ادا کی جائے گی۔ تدفین بڑا قبرستان بارکس میں عمل میں آئے گی ۔پسماندگان میں تین لڑکے اور تین لڑکیاں ہیں ۔ مزید تفصیلات 9985110378 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT