انتقال

   

ڈاکٹر حسن الدین احمد آئی اے ایس
( ریٹائرڈ ) کا انتقال
حیدرآباد۔/13 اگسٹ، ( پریس نوٹ ) حیدرآباد کی تہذیب کی معزز شخصیت ڈاکٹر حسن الدین احمد ( آئی اے ایس ریٹائرڈ ) ولد نواب دین یار جنگ بہادر مرحوم ( سابق ڈائرکٹر جنرل پولیس ریاست حیدرآباد ) ساکن نور خاں بازار عزیز باغ کا منگل 13 اگسٹ کی صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا۔ وہ 97 برس کے تھے۔ مرحوم 1965 میں ضلع کلکٹر وشاکھاپٹنم کے فرائض انجام دیئے۔ متحدہ ریاست آندھرا پردیش کے وقف بورڈ کے صدر نشین اور آندھرا پردیش اقلیتی کمیشن کے صدر نشین بھی رہے۔ نماز جنازہ منگل13 اگسٹ کو مسجد عزیز جنگ نور خاں بازار میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی۔ تدفین مسجد الماس سے متصل قبرستان واقع چادر گھاٹ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو صاحبزادے جناب شمس الدین احمد اور جناب ظہر الدین احمد شامل ہیں۔ مرحوم ڈاکٹر حسن الدین احمد ( آئی اے ایس) جناب رکن الدین مرحوم ( اکاؤنٹنٹ جنرل آف حیدرآباد ) کے داماد تھے۔ فاتحہ سیوم جمعرات 15 اگسٹ کو مسجد عزیز جنگ نور خاں بازار میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات9848028715 یا 9000087861 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

حیدرآباد۔/13 اگسٹ، ( راست ) الحاج قاضی محمد معین الدین نقشبندی ولد محمد نظام الدین مرحوم موظف ٹیلی کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کا 11 اگسٹ اتوار کو دوپہر 3 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد بہادر پورہ میں بعد نماز عشاء اد ا گئی۔ مولانا فاروق علی نظامی نے نماز جنازہ پڑھائی، تدفین متصل مسجد قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبر 9392848711 پر ربط حاصل کرسکتے ہیں۔

حیدرآباد۔/13 اگسٹ، ( راست ) جناب محمد صدیق ولد محمد افضل مرحوم ریٹائرڈ سب رجسٹرار ورنگل ڈسٹرکٹ صدر کمیٹی مسجد موتی چنچل گوڑہ کا 12 اگسٹ کو صبح 6 بجے بعمر 80 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 12 اگسٹ بعد نماز عصر مسجد موتی چنچل گوڑہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین احاطہ چنچل گوڑہ میں عمل میں لائی گئی۔ پسماندگان میں 3 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849837099 پر ربط کریں۔

حیدرآباد۔/13 اگسٹ، ( راست ) ڈاکٹر خواجہ احمد عبداللطیف ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈائرکٹر ڈپارٹمنٹ آف آیوش ولد محمد جہانگیر علی مرحوم کا بعمر 68 سال 12 اگسٹ بروز پیر صبح دس بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد فاروق اعظمؓ حسینی عالم میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی اور تدفین قبرستان پیٹلہ برج میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 14 اگسٹ بروز چہارشنبہ بعد نماز عصر مسجد فاروق اعظم حسینی علم میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9010760680 ، 9030643717 پر ربط کریں۔