Wednesday , July 26 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 17 ۔ نومبر : ( راست ) : محترمہ آمنہ سلطانہ زوجہ جناب سید خواجہ احمد کا آج 11 بجے شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر بروز جمعرات مسجد قطب شاہی سنتوش نگر مہدی پٹنم میں ادا کی گئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9246165588 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 17 ۔ نومبر : ( راست ) : الحاج مقیت احمد موظف عثمانیہ یونیورسٹی ساکن کٹل گوڑہ عثمان پورہ حال مقیم آسٹریلیا کا 17 نومبر کو ملبورن آسٹریلیا میں انتقال ہوگیا۔ مرحوم ، حکیم انیس احمد خیرآبادی کے داماد تھے ۔ پسماندگان میں 3 لڑکے اور ایک صاحبزادی شامل ہیں ۔ نماز جنازہ اور تدفین ملبورن میں 18 نومبر کو عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849105498 ۔ 9949740084 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 17 ۔ نومبر : ( راست ) : حیدرآباد کی ممتاز شخصیت و فنکار مرزا عطا اللہ بیگ ولد جناب مرزا محمود علی بیگ مرحوم کا 17 نومبر کو صبح مکان شاستری پورم انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 18 نومبر کو بعد نماز جمعہ مسجد وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم اتوار 4 بجے شام سے مسجد عشرہ مبشرہ شاستری پورم میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 5 پانچ فرزندان اور چار دختران شامل ہیں ۔ مرحوم ، فن مصوری میں قلمی تصاویر و اسکیج کے ماہر تھے ۔ سائن بورڈ ، فلمی بیانر ایک عرصہ تک عذرا کمپنی سے وابستہ تھے ۔ فنون لطیفہ میں اردو غزل کے استاد غزل کہلاتے تھے ان کے بے شمار شاگردوں میں خان اطہر بھی شامل ہیں ۔ فائن آرٹس اکیڈیمی ، ڈاکٹر شنکر پرشاد اکیڈیمی اور کئی ایک ادبی تہذیبی انجمنوں سے وابستہ تھے اور سابق ملازم گولکنڈہ سگریٹ فیکٹری بھی تھے ۔ تفصیلات کے لیے 9391019280 ۔ 8019065742 پر ربط کریں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT