Monday , March 27 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد 20 نومبر (راست) الحاج محمد یوسف علی ولد جناب محمد حسین مرحوم مالک یوسفی ہوٹل کا جمعہ کی شب حرکت قلب بند ہونے سے بعمر 80 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ ہفتہ کی شام مسجد ابوبکر صدیقؓ الحسنات کالونی ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان قادری چمن فلک نما میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان اور پانچ دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9063404575 یا 9010866633 پر ربط کریں۔
٭ محترمہ قمر سلطانہ صدر معلمہ ریٹائرڈ کالی کمان گرلز ہائی اسکول زوجہ ڈاکٹر محمد حمایت احمد ( وٹرنری ) کا بروز اتوار 20 نومبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 21نومبر بعد نماز فجر کالا پتھر روڈ مسجد زین نورین رنجن کالونی مقرر ہے۔ تدفین قبرستان مصطفے نگر انصاری روڈ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7032609016 ، 7995815790 پر ربط کریں۔
٭محترمہ نیہا فاطمہ بنت جناب سید زاہد علی ساکن محمدی لائن کا بعمر 16سال طالبہ انٹر میڈیٹ سال دوم بی جے آر کالج گولکنڈہ بعارضہ کینسر عثمانیہ جنرل ہاسپٹل میں علاج کے دوران 19نومبر دواخانہ میں انتقال ہوگیا۔ بروز ہفتہ نماز جنازہ 19 نومبر بعد نماز عشاء جامع مسجد محمدیہ ، محمدی لائن میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان لنگر حوض میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز دوشنبہ 21 نومبر جامع مسجد محمدیہ، محمدی لائن میں بعد نماز ظہر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے9295507637 پر ربط کریں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT