انتقال

   

حیدرآباد :۔ یہ خبر نہایت افسوس کے ساتھ دی جارہی ہے کہ پروفیسر مجید بیدار سابق صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ حیدرآباد کے جواں سال فرزند جناب سید عبدالعزیز عدنان میکانیکل انجینئر کا بعمر 31 سال جمعرات 3 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ 4 دسمبر کو مسجد خدیجہ بیگم ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین قریبی قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں والدین کے علاوہ دو بہنیں شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم اتوار 6 دسمبر کو مسجد خدیجہ بیگم ٹولی چوکی میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9441697072 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب عادل احمد خان والی بال پلیئر محکمہ ریلوے ساکن شاہ کالونی دبیرپورہ ولد جناب بہادر خاں مرحوم کا 3؍دسمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 4؍دسمبر کو بعد نماز جمعہ مسجد عباداللہ شاہ صاحب ؒ شاہ کالونی دبیر پورہ میں ادا کی گئی۔ تدفین بڑا قبرستان دبیر پورہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران شامل ہیں۔ وہ جناب ابراہیم خاں اسکول اسسٹنٹ میاتھس گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول عیدی بازار (بنڈلہ گوڑہ منڈل) کے بہنوئی تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9700150049پر ربط کریں۔