انتقال

   

حیدرآباد۔ جناب میر سعادت علی ولد جناب سید عبدالعزیز کا بعمر 52 سال حرکت قلب بند ہونے سے 4 ڈسمبر بروز جمعہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد شرف الدین خان بنگلہ بینی دبیر پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان سید سلمان سمیر، سید ریحان ضمیر اور دو دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر بروز اتوار مسجد شرف الدین خان بنگلہ بینی دبیر پورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر7287860861 پر ربط کریں۔
٭ جناب ایم اے زین العابدین موظف جائنٹ ڈائرکٹر محکمہ اگریکلچر ساکن شمس آباد کا 5 ڈسمبر2020 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز مغرب ادا کی گئی۔ زیارت 6 ڈسمبر بروز اتوار کو بعد عصر سورج گارڈن کالونی مسجد شمس آباد میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9885997155 پر ربط کریں۔