انتقال

   

حیدرآباد۔ جناب محمد عارف الدین قادری الملتانی موظف سینئر آڈیٹر اے جی آفس کا طویل علالت کے بعد خانگی ہاسپٹل میں مرض فالج کے باعث کل صبح انتقال ہوگیا۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9246342057 پر ربط کریں۔ وہ ادبی و مذہبی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ نماز جنازہ مسجد حاجی محمد شجاعت خان میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان امام باڑہ واقع جیا گوڑہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور پانچ دختران شامل ہیں۔
٭ محترمہ جواہر بیگم محل حضرت میر وزیر علی قادری ابراہیمی مرحوم کا آج شام مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 7 ڈسمبر 2020 بروز پیر جامع مسجد حضرت حکیم میر وزیر علیؒ چندو لال بارہ دری میں بعد نماز ظہر( ایک بجے ) ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ مسجد میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں فرزند میر مختار علی قادری المعروف نواب پاشاہ اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7013821485 یا 9885419969 پر ربط کریں۔
٭ جناب سید ارشاد اللہ ولد جناب سید زاہد اللہ ساکن پہاڑی شریف کا 5 ڈسمبر کو بعمر22سال سڑک حادثہ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 6 ڈسمبر بروز اتوار بعد نماز ظہر مسجد جوبلی پہاڑی شریف میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان پھسل بنڈہ پہاڑی شریف میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مسجد جوبلی پہاڑی شریف میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 6300249043 یا 8688643508 پر ربط کریں۔
٭٭ الحاج جنید احمد خان ولد جناب غوث احمد خان مرحوم متوطن گلبرگہ کا آج صبح بارہ بجے خانگی ہاسپٹل حیدرآباد میں مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ آج رات دیر گلبرگہ میں ہوگی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور چار دختران شامل ہیں۔مرحوم، عبدالذکی نمائندہ منصف محبوب نگر کے بھانجے اور محمد الیاس طاہر سماجی کارکن کے بہنوئی ہوتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9396414226 پر ربط کریں۔
٭٭ محمد خان ببو مالک گولڈن ہوٹل بیدواڑی بیگم بازار کا 6 ڈسمبر کو 9 بجے صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعدمغرب مسجد شجاعت بید واڑی بیگم بازار میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان حضرت رحمت اللہ شاہ قادری بیگم بازار میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 8 ڈسمبر بروز منگل بعد عصر مسجد شجاعت خان بیدواڑی بیگم بازار میں مقرر ہے۔ مزید معلومات فون نمبرات 9959628820 ، 9398504043 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ افضل سلطانہ زوجہ جناب محمد فضل الرحمن وظیفہ یاب لائبریرین ساکن سلیم نگر کالونی کا انتقال 6 ڈسمبر رات 8 بجے ہوگیا۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9963140927 پر ربط کریں۔
٭٭ نواب محمد وحید الدین خان جاگیر دار ولد نواب محمد شمس الدین خان مرحوم ساکن جہاں نما کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد یوسف چار چمن جہاں نما میں ادا کی گئی اور تدفین مغل کا تکیہ شمشیر گنج میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 8 ڈسمبر کو بعد نماز عصر مسجد یوسف چارچمن جہاں نما میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور چار دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7993775208 یا 9502482760 پر ربط کریں۔