انتقال

   

حیدرآباد۔ جناب محمد اقبال ولد جناب محمد شفیع مرحوم کا بروز ہفتہ 5 ؍ ڈسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین قبرستان عبداللہ بن کا تکیہ مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ مرحوم‘ مولانا حافظ میر لطافت علی شیخ التفسیر جامعہ کے بہنوئی تھے ۔ مزید تفصیلا کے لئے : 9704689159 پر ربط کریں ۔

حیدرآباد :۔ جناب ایس اے سلیم شہباز ولد جناب محی الدین شہباز مرحوم (ایڈوکیٹ ) ساکن ریڈ ہلز کا 7 دسمبر کو بعمر 71 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بازار گھاٹ مسجد قطب شاہی میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان اولڈ فیل خانہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9395305999 ۔ 9553300000 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب میر عسکر علی عابدی ابن میر یاور علی عابدی مرحوم ساکن قطبی گوڑہ عیسیٰ میاں بازار کا علی الصبح 4 بجے 7 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا سید شجیع مختار کی اقتدا میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان قطبی گوڑہ عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 9 دسمبر 4 ساعت عصر الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان ، 3 دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 9100904155 ۔ 9573963464 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ جناب محمد عبدالرشید ولد جناب محمد عبدالکریم مرحوم موظف صدر مدرس گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول دبیر پورہ کا 7 دسمبر کو بعد نماز مغرب اچانک انتقال ہوگیا ۔ مرحوم ، جماعت اسلامی کے سرگرم کارکن تھے ۔ نماز جنازہ 8 دسمبر بعد نماز ظہر مدینہ مسجد بانو نگر سنتوش نگر میں ادا کی جائے گی اور تدفین سلطان دائرہ چھاونی ناد علی بیگ یاقوت پورہ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان اور 5 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9703083354 ۔ 8125142558 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ نواب غلام جیلانی عرف مسعود نواب ولد نواب غلام محی الدین جاگیر دار ناگول کا آج بروز دوشنبہ بوقت صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر درگاہ حضرت برہنہ شاہ صاحب ؒ میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان احاطہ درگاہ حضرت نور اللہ شاہؒ واقع رین بازار میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 8 دسمبر بعد نماز عصر مسجد درگاہ حضرت برہنہ شاہ صاحب ؒ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان و دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7816023589 پر ربط کریں ۔۔
جدہ میں انتقال
٭٭ جدہ کی مشہور شخصیت جناب ادریس احمد فریدی ولد جناب نصر احمد فریدی مرحوم کا بہ عمر 56 سال ساکن آغا پورہ کا 7 دسمبر کو جدہ سعودی عرب میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین بعد نماز مغرب جدہ کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 8142837378 ۔ 7702983191 پر ربط کریں ۔۔