انتقال

   

حیدرآباد:۔ عنبر پیٹ کی سماجی شخصیت نواب شہہ یار علی خاں المعروف سلیم کا مختصر سی علالت کے باعث 8 دسمبر کی شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد محمدیہ عنبر پیٹ میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 11 دسمبر بعد نماز عصر مسجد لطیفیہ عنبر پیٹ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7569265749 ۔ 8186923610 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد امیر الدین انصاری ولد جناب محمد فیاض الدین انصاری مرحوم موظف ملازم نظام شوگر فیکٹری شکر نگر بودھن کا بعمر 80 سال چہارشنبہ 9 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد محمدیہ نظام آباد میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قدیم قبرستان بودھن روڈ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں تین فرزندان مسرس محمد اشفاق اصفی (شاعر ) ، محمد عارف الدین، محمد فہیم الدین کے علاوہ ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9440418144 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ سیدہ فاطمہ زوجہ جناب محمد عبدالسلیم ( متوطن تانڈور ) کا طویل علالت کے بعد کل شب انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ ایک فرزند سابق سائنٹسٹ (I.S.R.O) آئی ایس آر او، مسٹر محمد عبدالجلیل کے علاوہ دو دختران شامل ہیں۔ نماز جنازہ آج بعد ظہر جامع مسجد نئی پیٹھ تانڈور میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان یوسف سیٹھ دائرہ ( تانڈور ) میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 11 ڈسمبر کو بعد عصر جامع مسجد نئی پیٹھ تانڈور میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات9676434087 یا 9160476031 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب مرزا مصطفے علی بیگ ولد جناب مرزا عباس علی بیگ مرحوم کا 9 ڈسمبر کی شب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 10 ڈسمبر کو الاوہ سرطوق دارالشفاء میں ادا کی گئی اور ظہر میں تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان اور چھ دختران شامل ہیں۔ مرحوم پرانے شہر کے کانگریس کے قائد تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7995110349 پر ربط کریں۔ مجلس زیارت 11 ڈسمبر کو الاوہ سرطوق دارالشفاء میں مقرر ہے۔
مولانا سید مجید پاشاہ قادری الموسوی کی جدہ میں نماز جنازہ و تدفین
حیدرآباد :۔ حضرت سید شاہ موسیٰ قبلہ قادری ؒ کے نبیرہ حضرت مولانا سید شاہ محمد عبدالمجید قادری الموسوی مجید پاشاہؒ کی نماز جنازہ 10 دسمبر کو بعد نماز ظہر جدہ میں ادا کی گئی اور مقامی قبرستان میں بادیدہ نم سپرد خاک کیا گیا ۔ نماز جنازہ مولانا الحاج سید شاہ وحید القادری عارف نبسہ حضرت علامہ وحید العصر عارف ؒ نے پڑھائی اور مولانا سید شاہ محمد قادر محی الدین قادری الموسوی مجتبیٰ پاشاہ نبیرہ حضرت علامہ وحید العصر عارف ؒ نے دعا کی ۔ جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں مولانا سید محمد وحید قادری وحید پاشاہ برادر خورد حضرت مجید پاشاہ ، مولانا سید محمود ہاشمی نقشبندی ، مولانا سید بدر الدین حسن قادری الموسوی امین پاشاہ ، جناب متین شاہ ، محمد فہیم قادری ملتانی ، مرتضی شریف قادری ملتانی ، عبدالباسط قادری ملتانی ، محمد آصف قادری ، محمد یوسف نقشبندی ، سید خالد حسین ، عمران کوثر کے علاوہ جدہ میں مقیم حیدرآبادی افراد شامل ہیں ۔ حیدرآباد میں فاتحہ سیوم بروز اتوار 13 دسمبر مسجد درگاہ شریف حضرت سید شاہ موسیٰ قادری قدس سرہ پل قدیم 4 بجے دن مقرر ہے ۔۔
امریکہ شکاگو میں انتقال
حیدرآباد:۔ جناب محمد عبدالباری (سیول انجینئر ) ولد جناب محمد عبدالرشید مرحوم حال مقیم شکاگو امریکہ کا 9 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین وہیں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 8341296800 پر ربط کریں ۔۔