انتقال

   


حیدرآباد : جناب حلیم اختر صدیقی پارٹنر دکن پن اسٹور عابڈز کا مختصر علالت کے بعد بعمر 67 سال آج صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد ظہر عیدگاہ پنشن پورہ لنگرحوض میں ادا کی گئی اور تدفین عیدگاہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے عامر مصطفی سے فون نمبر 9704261322 پر ربط کریں۔
جدہ میں انتقال
حیدرآباد۔ جناب سید ظفر علی ولد جناب سید صادق علی مرحوم کا بعمر 60 سال جدہ سعودی عرب میں 11 ڈسمبر 2020 بروز جمعہ انتقال ہوگیا۔ تدفین وہیں پر عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8639395347 پر ربط کریں۔
00 محترمہ نیر سلطانہ زوجہ جناب سید غوث محی الدین ( گوہر پٹیل ) روم پلی کا بروز جمعہ 11 ڈسمبر 2020 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد جمعہ مسجد باغ برق جنگ شاردا نگر گڈی ملکا پور میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان روبرو پولیس اسٹیشن لنگر حوض میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 13 ڈسمبر کو مسجد باغ برق جنگ شاردا نگر گڈی ملکا پور میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر 8790316220 پر ربط کریں۔
00 محترمہ نور جہاں بیگم عرف نسیم اہلیہ جناب محمد نصیر الدین ساکن بغداد کالونی لنگر حوض کا 12 ڈسمبر 2020 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد سید عبداللطیف کمپنی باغ لنگر حوض میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان تاڑبن بوئن پلی سکندرآباد میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 2 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 13 ڈسمبر بروز اتوار کو بعد نماز عصر مسجد سید عبداللطیف، کمپنی باغ لنگر حوض میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9849172485 یا 9393774747 پر ربط کریں۔