Saturday , August 19 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 3 ڈسمبر (راست) جناب محمد حسین جعفری (ولد عبدالرحیم مرحوم) مؤظف سینئر اسٹینوگرافر محکمہ اعداد و شمار کا آج انتقال ہوگیا۔ مرحوم کی عمر 83 سال تھی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 لڑکے اور 4 لڑکیاں شامل ہیں۔ نماز جنازہ 4 ڈسمبر کو بعد نماز ظہر مسجد نقل میاں میں ادا کی جائے گی۔ اسی میں تدفین عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون  نمبرات 9581759928 یا 9703501245 پر ربط کریں۔
00 جناب شیخ رسول ولد جناب شیخ محبوب مرحوم کا 2 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر درگاہ نورالدین شاہ میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ یوسفین ؒ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 4 ڈسمبر اتوار کو بعد نماز عصر درگاہ نورالدین شاہ قادری میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8897459750 یا 9985975609 پر ربط کریں۔
00 حضرت غلام یزدانی خان المعروف یزدانی حافظ وارثی سجادہ نشین آستانہ حضرت مریم بی صاحبہ وارثی ؒ ولد حضرت الحاج غوث علی شاہ وارثی  احرام پوش ؒ کا 2 ڈسمبر جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد چندہ بی بی صاحبہ کاماٹی پورہ عثمان باغ میں ادا کی گئی۔ تدفین وارث گلشن آستانہ عالیہ میں عمل میں آئی۔ زیارت اتوار 4 ربیع الاول کو بعد نماز عصر مسجد چندہ بی بی میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں دو فرزند اور پانچ دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 7331106707 یا 9701922874 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT