انتقال

   


حیدرآباد :۔ جناب ابوالکرم عرفان سابق رکن موظف ٹی ٹی آئی محکمہ ریلوے ساکن موسیٰ باولی حسینی علم ولد جناب ابوالوفاء محمد قاسم کا بعمر 86 سال کا 18 دسمبر کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد سردار بیگ صاحب موسیٰ باولی حسینی علم میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان متصل مسجد برق جنگ پیٹلہ برج میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 4 فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8309582570 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب جعفر علی خاں ( عباس ) کا انتقال ہوگیا ۔ میت کل صبح 10 بجے سورج ٹاکیز سارہ میڈیکل لائن اعتبار چوک سے اٹھائی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700752018 ۔ 9845281053 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید شاہ فخر الدین مسعود صابری ولد جناب سید یاور الدین مرحوم کا بروز جمعہ 18 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا۔ تدفین قبرستان سید شاہ فخر الدین صابریؒ کرمن گھاٹ میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم مسجد ریاض النساء بیگم میں بروز اتوار بعد نماز عصر مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون 8801263786 یا 9966686739 پر ربط کریں۔

قطر میں انتقال
حیدرآباد: قطر کی مشہور مذہبی اور سماجی شخصیت جناب سید یعقوب شاہ میاں رکن جماعت اسلامی ہند کا آج قلب پر حملہ کے بعد انتقال ہوگیا ۔ وہ گزشتہ دیڑھ ماہ سے علیل تھے۔ مرحوم جناب سید یوسف سابق سکریٹری جماعت اسلامی ہند کے بھائی تھے، وہ قطر میں مقیم ہندوستانی برادری میں کافی مقبول تھے۔ قطر میں رہتے ہوئے انہوں نے حیدرآباد میں فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ 1975 ء ایمرجنسی کے بعد قطر میں حیدرآبادی نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی میں جناب یعقوب شاہ میاں کی غیر معمولی دلچسپی رہی۔ نماز جنازہ دوحہ میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور ابو حمور قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ مرحوم کے فرزندان میں سید شاہ عبدالرحیم مجاہد ، سید شاہ عبدالرحمن زاہد، سید اسحاق ساجد اور سید احمد شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات +97466650261 اور +97455814532 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔ جناب یعقوب شاہ میاں کے انتقال پر جماعت اسلامی کے مرکزی اور ریاستی ذمہ داروں نے تعزیت کا اظہار کیا۔امیر جماعت اسلامی ہند سعادت اللہ حسینی نے پسماندگان کو صبر کی تلقین کی ۔