انتقال

   


حیدرآباد :۔ جناب محمد اعظم الدین ولد جناب غلام جیلانی مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد صلاح الدین خاں پانی کی ٹانکی مغل پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حضرت میر محمد مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 24 دسمبر کو بعد نماز عصر مسجد صلاح الدین خاں مغل پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9666049489 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد یوسف ولد محمد برہان مرحوم بہ عمر 79 ساکن قاضی گلی شمس آباد کا 22 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد شمس آباد میں پڑھائی گئی اور تدفین قبرستان اولیاء بی صاحبہ سدانتی میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849227523 ۔ 9394061982 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالقدیر ولد محمد قاسم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد عثمانیہ ملک پیٹ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد عثمانیہ ملک پیٹ میں مقرر ہے۔ تفصیلات فون 9848555248 اور 9885899467 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔
٭٭ جناب محمد عسکر علی خان ابن مولوی تہور علی خان مرحوم ساکن کاروان کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مولانا رضا عباس خان نے پڑھائی۔ تدفین آبائی قبرستان کاروان میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت بتاریخ 23 ڈسمبر 4 ساعت عصر عاشور خانہ بادشاہی مدینہ بلڈنگ مقرر ہے۔ مولانا رضا عباس خان مخاطب کریں گے۔ مرحوم مشہور نوحہ خوان تھے اور عالمی شہرت یافتہ نوحہ خوان ہادی علی خان کے بھائی تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9391144469 پر ربط کریں۔