انتقال

   

حیدرآباد :۔ جناب محمد عبدالقادر ( ابو ) ولد جناب محمد عبدالحنیف عمر 40 سال ساکن قاضی گلی شمس آباد کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد شمس آباد میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان عیدگاہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848272393 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد اعظم شریف ولد الحاج محمد یسین شریف مرحوم نقشہ گھر ملے پلی کا بعمر 70سال مختصر سی علالت کے بعد نمس ہاسپٹل پنجہ گٹہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد معظم پورہ ملے پلی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان اے بیاٹری لائن میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر اور تین فرزندان محمد طاہر شریف ، محمد احمد شریف اور محمد عثمان شریف شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد اے بیاٹری لائن شانتی نگر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8019987620 پر ربط کریں ۔

٭٭ جناب محمد عطاء الرحمن ولد جناب محمد سراج الرحمن مرحوم کا مختصر سی علالت کے بعد بعمر 78 سال بروز منگل کی صبح انتقال ہوگیا اور نماز جنازہ بعد ظہر بروز چہارشنبہ مسجد نورانی میں ادا کی گئی اور تدفین بغدادی بابا کے بازو قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 5 فرزندان اور 4 دختران و اہلیہ ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9030210370 یا 8688955632 پر ربط کریں ۔
جناب سید رحمان علی کا انتقال
حیدرآباد۔ جناب سید رحمان علی (رحمانیہ مشنریز فیکٹری مشیرآباد ) اعظم آباد ساکن سعید آباد ولد جناب سید عباس علی مرحوم فاونڈر رحمانیہ مشنریز فیکٹری مشیرآباد اعظم آباد کا 22 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد عصر مسجد بخاری شاہ صاحبؒ سعیدآباد میں ادا کی گئی۔ تدفین آبائی قبرستان سعیدآباد میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 2 فرزندان سید سلمان علی عرف رضوان، سید سلطان علی عرف ریحان اور 7 دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم جمعرات 24 ڈسمبر کو بعد نماز عصر مسجد بخاری شاہ صاحب ؒ سعید آباد میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون 9849276302 ، 9866486032 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

شکاگو میں انتقال
حیدرآباد :۔ جناب محمد یونس ولد جناب محمد غوث مرحوم کا بروز منگل 22 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اور تدفین 25 دسمبر جمعرات کو بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ فاتحہ سیوم 27 دسمبر کو بعد نماز عصر مسجد وزیر علی ، حیدرآباد میں رکھی گئی ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے +16304002173 ۔ +18477042911 (شکاگو ) ، 9704103407 ( انڈیا ) پر ربط کریں ۔۔