انتقال

   


حیدرآباد :۔ عالمی شہرت یافتہ فٹبال پلیر جناب میر سجاد علی ولد جناب میر اشرف مرحوم ساکن زیبا باغ آصف نگر کا 23 دسمبر کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد مغرب جامع مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 25 دسمبر بعد عصر مسجد مکرم جاہ زیبا باغ آصف نگر میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند 2 دختران شامل ہیں ۔ مزید معلومات کے لیے 7337489209 ۔ 9985863176 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب واحد محی الدین ولد جناب غوث محی الدین مرحوم موظف منیجر آلوین کمپنی کا 24 دسمبر 2020 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد جمعہ مسجد ہمایوں نگر میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان واقع درگاہ حضرت سید احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کیلئے 7658918460 ۔ 7893577967 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد شریف ولد جناب محمد اسماعیل مرحوم کا 23 دسمبر کو بعمر 65 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد نقل میاںؒ چونے کی بھٹی یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان احاطہ حضرت سعادات بابا ؒ چونے کی بھٹی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 25 دسمبر بعد نماز عصر مسجد نقل میاں ؒ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 9985164123 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید اقبال حسین ابن سید مہدی حسین کا 23 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ اور تدفین رات 12 بجے دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت بروز ہفتہ 26 دسمبر 3-30 بجے دن الاوہ سرطوق مبارک میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9505811472 ۔ 9966504814 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد معین قریشی ولد جناب عبدالکریم قریشی مرحوم کا بعمر 40 سال ساکن جل پلی سعادت کالونی 23 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ جنازہ کی نماز 24 دسمبر کو مسجد وحیدہ صدیقہ عمر کالونی پہاڑی شریف میں 3-30 بجے دن ادا کی گئی ۔ تدفین پہاڑی شریف کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزند اور 2 دختران ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9390312004 ۔ 9346959445 پر ربط کریں ۔۔
فلوریڈا ( امریکہ ) میں انتقال
حیدرآباد :۔ محترمہ صوفیا خاتون اہلیہ جناب سید عبدالرشید الحسن لکچرار انوارالعلوم کالج مرحوم کا 22 دسمبر کو فلوریڈا ( امریکہ ) میں انتقال ہوگیا ۔ تفصیلات کیلئے 9440230754 پر ربط کریں ۔۔