Saturday , September 23 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 16 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب سید نجیب احمد ولد جناب سید یعقوب مرحوم کا 16 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد نمرا ، شاہین نگر میں ادا کی گئی اور تدفین دبیر پورہ بی بی کا الاوہ کے سامنے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 18 دسمبر اتوار جامع مسجد نمرا ، شاہین نگر میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ پسماندگان میں ایک لڑکا ، دو لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9948882837 ۔ 9494225611 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    جناب سید الطاف نذیر ولد جناب میر نذیر علی ڈپٹی کلکٹر حال مقیم ٹورنٹو ( کینڈا ) کا 16 دسمبر کو بعد نماز فجر ٹولی چوکی ، نظام کالونی میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد حکیم میر وزیر علی فتح دروازہ میں مولانا سید شاہ سلطان محی الدین قادری مرتضیٰ پاشاہ نے پڑھائی اور تدفین درگاہ حضرت علامہ ابوالفضل سید محمودؒ ، مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد حکیم میر وزیر علی فتح دروازہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ فرزندان سید احمد الطاف ، سید ناصر الطاف اور سید ذاکر الطاف شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9701516419 ۔ 8885111134 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب حسام الدین ولد جناب غلام رسول مرحوم ساکن یاقوت پورہ ظفر روڈ لکڑی کی ٹال کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جمعہ ریتی کی مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ چھاونی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم اتوار کو بعد نماز عصر ریتی کی مسجد یاقوت پورہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں دو لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9959045517 ۔ 9866755067 پر ربط کریں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT