Thursday , September 21 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد 18 ڈسمبر (راست) جناب حبیب ابوبکر بن الحسین عرف حبیب صادق ساکن شمع ٹاکیز جہاں نما ولد جناب حبیب عمر بن احمد الحسین کا 17 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد چوک میں 18 ڈسمبر کو بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان احاطہ درگاہ حضرت بود علی شاہ اعظم پورہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 19 ڈسمبر 4 بجے مسجد چوک میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9985458680 یا 9032553781 پر ربط کریں۔
l جناب محمد فضل اللہ ولد جناب عبدالشکور متوطن نارائن کھیڑ مرحوم موظف محکمہ ہیلت سب یونٹ آفیسر کورنٹی ہاسپٹل کا بعمر 74 سال بروز جمعہ 16 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد فجر چنچل گوڑہ مسجد محبوبیہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سلطان دائرہ چھاؤنی ناد علی بیگ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔ تفصیلات 9290082172 ، 040-24572173 پر ربط کریں۔
l ڈاکٹر حمیرہ بیگم بنت ڈاکٹر محمد عبدالرحیم کا 18 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 19 ڈسمبر کو مسجد معراج کرما گوڑہ نزد سنٹرل جیل چنچل گوڑہ میں بعد ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین سلطان دائرہ قبرستان عقب مسجد معراج میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 8125946410 یا 9703937280 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT