انتقال

   

حیدرآباد :۔ حضرت سید یعقوب بابا (معروف گتہ دار بابا بھائی)کا مختصر علالت کے بعد شہر کے ایک خانگی اسپتال میں منگل کے روز انتقال ہوگیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ مسجد مولوی صاحب‘ چنچلگوڑہ میں ادا کی گئی جبکہ تدفین دائرہ حضرت بندگی میاں راج محمدؒ میں عمل میں آئی۔ مرحوم حضرت سید ولی محمد صاحب مرحوم (گتہ دار) کے بڑے فرزند تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے 7207528620، 9246542650، 8106632002پر ربط کریں ۔

٭٭ جناب میر اکرم علی ہاشمی ڈپٹی کلکٹر (ریٹائرڈ) ولد جناب میر عباس علی ہاشمی مرحوم، بھونگیری کا پیر 28 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ منگل 29 ڈسمبر کو بعد نماز ظہر مسجد بخاری سعید آباد میں ادا کی گئی، تدفین قبرستان مسجد حضرت اجالے شاہ ؒ، سعید آباد میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم جمعرات 31 ڈسمبر بعد نماز عصر، مسجد بخاری شاہ سعید آباد میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں 2 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔مزید تفصیلات فون نمبر 7095181319 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

٭٭ جناب سید علی حسین طباطبائی سرگروہ گروہ جعفری کے بموجب برادر خورد سید حیدر حسین طباطبائی ابن میر یسین علی طباطبائی مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں ہوئی ۔ مجلس زیارت 31 دسمبر 4 بجے عصر الاوہ سرطوق مبارک میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 فرزند ، 3 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9666054437 پر ربط کریں ۔۔

محفل ذکر و سلوک و درس تصوف
حیدرآباد :۔ ایوان فاضل و عاقل بمقام حسامیہ منزل پنجہ شاہ بمکان مولانا عاقل 30 دسمبر چہارشنبہ بوقت 10 بجے شب محفل ذکر و سلوک و درس تصوف مقرر ہے ۔ مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ کا درس تصوف پر خطاب ہوگا ۔ ۔