انتقال

   

حیدرآباد :۔ محترمہ رحیم النساء بیگم زوجہ جناب محمد کمال الدین احمد مرحوم سابق مرکزی وزیر ساکن سوریہ نگر ٹولی چوکی کا 29 دسمبر 2020 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد عالمگیر شانتی نگر میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین جامع مسجد اے بیاٹری لائن قبرستان میں عمل میں آئی ۔ زیارت 31 دسمبر کو بعد نماز عصر مسجد نور سوریہ نگر ٹولی چوکی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے جناب رضی الدین احمد سے فون نمبر 9885371828 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد سعادت علی خان عرف فراست سینئر اسسٹنٹ محکمہ آبپاشی ساکن کمان روضتہ الحدیث رین بازار ولد جناب محمدعباس علی خان کا بعمر 55سال 28ڈسمبر کو انتقال ہوگیا۔ نمازجنازہ بعد نماز عصر مسجدروضتہ الحدیث رین بازار میں ادا کی گئی۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4فرزندان محمد عطاء اللہ خان‘ محمدثناء اللہ خان‘ محمدضیاء اللہ خان‘ محمدذکا اللہ خان اور 2دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون 8919498730 پر یا 9396623385 پر ربط کریں۔
٭٭ نواب معین الدولہ بہادر پائیگاہ آسمان جاہی کی دختر و غلام محمود فاروقی ( عابد نواب ) مرحوم کی اہلیہ محترمہ داؤد النساء بیگم کا 28 دسمبر کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 29 دسمبر کو مسجد وزیر علی شاہ ( فتح دروازہ ) میں بعد ظہر ادا کی گئی اور روبرو قدیم قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 8 لڑکے ، 3 لڑکیاں شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 31 دسمبر کو بعد عصر مسجد وزیر علی شاہ فتح دروازہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848358410 ۔ 9885458975 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب سید محمد احمد نوری ولد الحاج سید احمد بیابانی مرحوم کا 30 دسمبر کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد محمدیہ ساوتھ لالہ گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین اسی روز لالہ پیٹ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9347052489 ۔ 9391162175 پر ربط کریں ۔۔