انتقال

   


حیدرآباد :۔ جناب اعجاز احمد ولد سردار صاحب مرحوم کا بعمر 54 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ چہارشنبہ کو بعد نماز فجر مسجد ہاشم مغل نگر پلر نمبر 99 میں ادا کی جائے گی اور تدفین مدور گاؤں میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات فون 7995148787 ، 9949695969 پر معلوم کی جاسکتی ہیں ۔۔
٭٭ جناب محمد قادر ولد محمد قاسم 50 سالہ ساکن قاضی گلی شمس آباد کا آج بروز منگل 5 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد شمس آباد میں پڑھائی گئی اور تدفین قبرستان اولیا بی صاحبہ سدانتی شمس آباد میں عمل میں آئی۔ تفصیلات فون 9705014207 پر معلوم کی جاسکتی ہیں ۔
٭٭ جناب محمد عثمان ( محکمہ پنچایت راج ) ولد جناب ایم اے جلیل کا 4 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ بعد نماز عشاء مسجد ابوبکر الحسنات کالونی ٹولی چوکی میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت سید احمد بادپا ؒ فرسٹ لانسرز میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند ، 3 دختران شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر9912186181 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔