انتقال

   


حیدرآباد : جناب نواب محمد منیرالدین خاں ناغڑ ولد جناب احمد بخش خاں ناغڑؒ کا بعمر 78 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد سلیمہ خاتون حمایت نگر میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان گجراتی شاہ تکیہ راج محلہ رام کوٹ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 18 جنوری بروز پیر بعد نماز عصر مسجد سلیمہ خاتون حمایت نگر میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8977119971 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب سید اشفاق علی ولد حافظ و قاری سید ظہور علی مرحوم کا بعمر 69 سال خانگی ہاسپٹل معظم جاہی مارکٹ میں 15 جنوری 2021 بروز جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد چوک میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ سردار بیگ صاحب قبلہ ؒ آغا پورہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9581512785 یا 9849710010 پر ربط کریں۔ مرحوم بزم اردو دمام کے سرپرست اعلیٰ رہ چکے ہیں، حال مقیم کیلی فورنیا ( امریکہ ) کی ادبی تنظیموں سے وابستہ تھے۔
٭٭ الحاج محمد فقیر قریشی فرزند الحاج محمد ننھے قریشی مرحوم کا آج صبح بوقت فجر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد حکیم میر وزیر علی، چندو لال بارہ دری میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور چھ دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر جامع مسجد حکیم میر وزیر علی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات9373422799 یا 9396952137 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ رضوانہ بیگم زوجہ ایم ڈی حسن شریف ( اطہر ) کا 15 جنوری 2021 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد ظہر مسجد عثمانیہ پلٹن واقع روبرو سہیل ہوٹل ادا کی گئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9618310969 پر ربط کریں۔