Tuesday , September 26 2017
Home / Top Stories / انتقال

انتقال

٭٭ جناب غلام صمدانی صوفی ولد جناب ایس کے محی الدین مرحوم ایڈوکیٹ سابق صدر نشین ضلع پریشد نظام آباد کا 13 جنوری کو 10 بجے شب حرکت قلب بند ہونے پر انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کی عمر 87 سال تھی ۔ نماز جنازہ 14 جنوری کو بعد نماز ظہر مسجد عالمگیر شانتی نگر میں ادا کی جائے گی جب کہ تدفین مسجد ہذا سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ چار فرزند اور چار دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد ہذا میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7799462455 ۔ 9885479392 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد جبار حسین ولد جناب غلام حسین مرحوم ساکن ٹولی چوکی حکیم پیٹ کا 13 جنوری کو 8 بجے شب انتقال ہوگیا ۔ 14 جنوری بروز ہفتہ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد چلکل گوڑہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین چلکل گوڑہ قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزند محمد جاوید حسین محکمہ جنریشن اور محمد نوید حسین کے ایس اے اور تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9652861130 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جواں سال محمد عاصم عمر 21 سال ولد جناب محمد ابراہیم عرف شکیل کا 2 ہفتہ قبل سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے تھے کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد حافظ ڈنکا مغل پورہ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین تکیہ مالن بی صاحبہ مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم اتوار بعد نماز عصر مسجد حافظ ڈنکا مغل پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9247410088 ۔ 9247433000 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT