Thursday , April 27 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

شمس آباد /17 جنوری ( سیاست نیوز ) محمد محمود شریف ولد محمد ابراہیم شریف مرحوم 63 سال ساکن اکبر باغ ملک پیٹ حیدرآباد متوطن قاضی گلی شمس آباد کا کل رات اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد شمس آباد میں ادا کی گئی اور تدفین عیدگاہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد میر فاطمہ اکبر باغ ملک پیٹ حیدرآباد میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8686747509 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔

حیدرآباد ۔ 17 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب خواجہ یوسف الدین سینئیر اسسٹنٹ سٹی پولیس ڈپارٹمنٹ ولد جناب خواجہ معین الدین مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز چہارشنبہ بمقام خضریٰ ٹاور الکاپور مسجد جمالی میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ۔ تدفین قادری چمن قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد جمالی خضریٰ ٹاور میں مقرر ہے ۔ مزید معلومات کے لیے 9948340153 ۔ 9848351714 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد۔/17جنوری، ( دکن نیوز) خواجہ نصیر الدین شریف عرف محمد پاشاہ بعمر 22سال ولد خواجہ فرید الدین شریف ساکن خلوت کا 16جنوری کو  انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد چوک میں ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان پنشن پورہ عید گاہ لنگر حوض میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 19جنوری جمعرات بعد نماز عصر مسجد چوک میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون  8686753006 ، 9394801526 پر ربط پیدا کریں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT