انتقال

   


حیدرآباد۔ شوکت علی بادامی ابن مولوی علی محمد شریف بادامی مرحوم کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مولانا علی حیدر فرشتہ نے پڑھائی۔ تدفین دائرہ میر مومن ؒ میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 24 جنوری بروز اتوار بعد نماز مغربین مسجد نورالامراء میںمقرر ہے۔ مولانا علی حیدر فرشتہ مخاطب کریں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر 9848458606 پر ربط کریں۔
٭٭جناب محمد مقصود علی ولد جناب محمد محمود علی کرسپانڈنٹ جیسمین ہائی اسکول ٹپہ چبوترہ کا جمعہ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد محی الدین کاغذی گوڑہ ہرا دروازہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان میر نواب صاحب درگاہ مستعدپورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 24 جنوری کو بعد نماز عصر مسجد محی الدین میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے مرحوم کے داماد محمد شاہنواز اللہ کنٹراکٹر جی ایچ ایم سی سے فون نمبر9246337718 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب محمد اشرف شہباز ولد جناب محمد ابراہیم مرحوم کا بعمر 67 سال مختصر علالت کے بعد بروز جمعہ 12:30 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد عرفات میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد روضۃ الحدیث قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر اور ایک فرزند شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد عرفات میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8179628990 یا 9700479513 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب خواجہ وحید الدین ولد محمد خواجہ مرحوم موظف ملازم محکمہ فشریز کا بعمر 83 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ بعد نماز عصر مسجد سالارملک نہرو نگر رین بازار یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ فرزندان اور چار دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9885038722 یا 7702155634 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد ریاض احمد بائیو میڈیکل انجینئر ( ریاض سعودی عرب ) ولد جناب غلام محمد صدیقی مرحوم کا 23 جنوری قبل ظہر خانگی ہاسپٹل حیدرآباد میں انتقال ہوگیا۔ مرحوم چند ہفتے قبل علاج کے سلسلہ میں حیدرآباد واپس ہوئے تھے۔ نماز جنازہ بعد عشاء مسجد فاطمہ برنداون کالونی ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد الٰہی سے متصل قبرستان چادر گھاٹ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 7995774603 پر ربط کریں۔