انتقال

   

حیدرآباد : ۔ ڈاکٹر غلام حیدر بیگ فرزند جناب مرزا نبی بیگ مرحوم ریٹائرڈ ویٹرنری اسسٹنٹ سرجن ساکن قادری باغ ، عنبر پیٹ کا 27 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین مسجد محمدیہ عنبر پیٹ میں بعد نماز ظہر عمل میں آئی ۔مزید تفصیلات کے لیے 9885885786 ۔ 9640068281 پر ربط کریں ۔

٭٭ جناب سید حبیب الدین نہری ولد جناب سید احمد نہری مرحوم ساکن بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12کا 26جنوری کی شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 27جنوری کو بعد نماز ظہر مسجد بقیع روڈ نمبر 12 بنجارہ ہلز میں ادا کی گئی ۔ زیارت 29جنوری کو بعد عصر مسجد قادری باغ عنبر پیٹ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9121763480 ، 8297778604 پر ربط کریں ۔

٭٭ نواب حسن یار خان ( مظفر نواب) ولد نواب محی الدین علی خان کا 25جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عصر مسجد سالار الملک میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ زیارت 28جنوری کو مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9849034026 یا 9948267786 پر ربط کریں ۔