انتقال

   


حیدرآباد: محترمہ کریم النساء (خالدہ) وظیفہ یاب اسسٹنٹ سکریٹری کمشنر آف انڈسٹریس حیدرآباد ، زوجہ جناب میر محبوب علی وظیفہ یاب محکمہ پولیس حیدرآباد کا ہفتہ 30 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز اتوار بعد نماز ظہر مسجد معراج کرماگوڑہ میں ادا کی جائے گی۔ تدفین متصل قبرستان سلطان دائرہ چھاؤنی میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ تین دختران اور ایک فرزند شامل ہیں۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9885218684یا 9703376904 پر ربط کریں۔
00 جناب میر توفیق علی رضوی دیانت خانی ابن میر محمد علی رضوی دیانت خانی مرحوم کا خانگی ہاسپٹل سکندرآباد میں 29 جنوری کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا۔نماز جنازہ مولانا شان حیدر کی اقتداء میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان دائرہ حضرت میر محمد مومن ؒ سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان شامل ہیں۔ مجلس زیارت 31 جنوری 4 بجے عصر بارگاہ شبیر زہرہ نگر ، منڈی میر عالم میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9700814575 یا 9966674069 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب فدا علی عرف تجمل ابن محمد سجاد حسین مرحوم کا 29 جنوری 2021 کو انتقال ہوگیا۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن ؒ قبلہ میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت بروز اتوار 4 ساعت عصر الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء مقرر ہے۔ مولانا شبیر آغا کربلائی بیان کریں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7981820620 یا 9849754574 پر ربط کریں۔
00 الحاج محمد عبدالغفور پٹیل کا انتقال 29 جنوری بروز جمعہ کو ہوا۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر جامع مسجد مراد نگر اور تدفین درگاہ مراد شاہ دھوتیؒ قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 31 جنوری اتوار کو بعد نماز عصر جامع مسجد مرادنگر میں مقرر ہے۔ مرحوم چیرمین اے ون ٹی کمپنی تھے۔

حیدرآباد۔ جناب محمد اختر الدین صدیقی ولد جناب محمد ظہیر الدین صدیقی مرحوم حال مقیم ریاض سعودی عرب کا 28 جنوری 2021 بروز جمعرات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اور تدفین 31 جنوری کو مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات8978634943 یا 8523093402 پر ربط کریں۔