انتقال

   

حیدرآباد۔ جناب محمد حبیب الرحمن ولد جناب محمد خلیل الرحمن مرحوم کا 17 فروری 2021 کو انتقال ہوگیا۔ تدفین فرسٹ لانسر کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ زیارت 19 فروری بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد قادریہ ، فرسٹ لانسر میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9949204118 پر ربط کریں۔
٭٭ الحاج محمد محمود احمد خاں کا مختصر علالت کے بعد 80 سال کی عمر میں انتقال ہوا۔مرحوم ، ریلوے کی ملازمت کے دوران اور وظیفہ کے بعد خدمت پر مامور تھے ۔ پسماندگان میں ایک صاحبزادہ اور تین صاحبزادیاں ہیں۔ نماز جنازہ مسجد محمدی ساؤتھ لالہ گوڑہ میں ادا کی گئی۔ فاتحہ سیوم 19 فروری بروز جمعہ، بعد نماز جمعہ مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون 9866797866 یا 9866797866 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ سیدہ اختر ( ناز ) زوجہ جناب عابد علی انور ( آکشنیر ) مرحوم کا بروز جمعرات 18 فروری نماز مغرب سے قبل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد چوک مرغاں میں مقرر ہے ۔ نماز جمعہ (1-30 بجے ) مقرر ہے ۔ تدفین احاطہ درگاہ حضرت سردار بیگ ؒ ، آغا پورہ میں عمل میں آئے گی اور فاتحہ سیوم بروز ہفتہ بعد نماز عصر مسجد مرزا سردار بیگ ، موسیٰ باولی ، حسینی علم میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849710010 ۔ 9014603432 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب رفیق محمد خاں ولد جناب شریف خاں مرحوم کا 17 فروری کو شام بعمر 100 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد طلحہ گولکنڈہ قلعہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین لنگر حوض کی عیدگاہ کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700862528 ۔ 8328566071 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد :۔ جناب میر ریاست علی ولد جناب میر سرور علی مرحوم ساکن سالار جنگ کالونی کا بعمر 75 سال قلب پر حملہ کے باعث 19 فروری کو قبل فجر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد سالار جنگ کالونی ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت بغدادی شاہؒ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9985402054 ۔ 9885576542 پر ربط کریں ۔۔