انتقال

   


حیدرآباد۔ جناب محمد قمر الدین انصاری ولد جناب محمد حمید الدین انصاری مرحوم موظف ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی سنٹرل اسکول ای سی آئی ایل ساکن اے ایس راؤ نگر سکندرآباد کا 27 فروری بروز ہفتہ2021 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد محمدیہ ، اے ایس راؤ نگر میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد زید سے متصل قبرستان مولا علی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ محترمہ درخشاں انصاری سابق ڈائرکٹر نظام شوگر فیکٹری کے علاوہ دو فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7702785786 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ مریم فاطمہ بنت جناب اظہر الدین خالد کا 4 مارچ 2021 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد پاشاہ میں بعد عصر ادا کی گئی اور تدفین جمالی کنٹہ قبرستان گولکنڈہ قلعہ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 918121926089 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ وجیہہ امت القدیر صدیقی بنت حضرت مولانا ڈاکٹر محمد عبدالعلیم صدیقی ؒ ارمان ؔ نبیرۂ بحرالعلوم حضرت مولانا عبدالقدیر صدیقی ؒ کا 27 فروری 2021 کو ریاض میں انتقال ہوگیا۔ مرحومہ، محمد انور الدین صدیقی کی زوجہ تھیں۔ نماز جنازہ اور تدفین بروز اتوار 7 مارچ کو صدیق گلشن بارگاہ بحرالعلوم حضرت مولانا محمد عبدالقدیر صدیقی حسرت ؔ قدس سرہ العزیز عمل میں آئے گی۔ نماز ظہر 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔مزید معلومات کیلئے ٹیلی فون نمبرات 8686583324 یا 9177792280 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ منیر بانو زوجہ جناب سید احمد مرحوم ساکن سید علی گوڑہ آصف نگر کا بعمر 82 سال 3 مارچ کو مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عشاء مسجد قطب شاہی ( چھوٹی مسجد ) مراد نگر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان گڈی ملکاپور نزد چوراہا عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7097102758 ۔ 9347070300 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید جعفر موسوی موظف ٹاٹا کیمیکل میٹھاپور گجرات ابن جناب سید علی حسین موسوی مرحوم ساکن یونائٹیڈ ریزیڈنسی بازار نور الامرا کا 5 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ قبرستان دائرہ حضرت میر محمد مومنؒ سلطان شاہی میں مولانا سید علی فرشتہ امام جماعت مسجد اثنائے عشری بیت القائم کی اقتداء میں ادا کی گئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا ایک بیٹی شامل ہیں ۔ مجلس زیارت 6 مارچ کو 4 بجے عصر مسجد نور الامراء مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9824202421 یا 8939100077 پر ربط کریں ۔۔