انتقال

   

حیدرآباد۔ جناب محمد عبدالعظیم ولد جناب محمد عبدالقیوم مرحوم ریٹائرڈ ولیج ڈیولپمنٹ آفیسر متوطن ارکیلہ ضلع میدک کا 9؍مارچ 2021 کی شب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 10؍مارچ کو بعد نماز ظہر مسجد نور مدرسۂ فیض العلوم سعیدآباد میں ادا کی گئی۔ تدفین آبائی قبرستان سلطان دائرہ کرماگوڑہ، سعیدآباد میں عمل میں آئی۔ مرحوم جناب محمد عبدالعلیم مرحوم سابق سپرنٹنڈنٹ انجینئر بلدیہ حیدرآباد کے بڑے بھائی تھے۔ تفصیلات کے لئے فون نمبر 9700145246 یا 9949801166 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب سید محمد حسین ابن سید امیر حسن جعفری کا 9 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ دائرہ میر مومن میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر بی بی کا الاوہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 8790687824 ۔ 7032259005 پر ربط کریں ۔۔